Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اتوار, جولائی 5, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ نے بھارت کو چار وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کر لی
    • شہید کیپٹن کرنل شیر خان کی 27ویں برسی، پاک فوج کی سلامی اور خراجِ عقیدت
    • قلعہ عبداللہ میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ، کمانڈر عبید اللہ کاکڑ سمیت چار افراد جاں بحق
    • ایران اور امریکہ مذاکرات کا اگلا دور 11 جولائی کو پاکستان میں متوقع، رپورٹ
    • ترک صدر کی مخلصانہ حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہبازشریف
    • پشاور: سنگین جرائم کے 25 مقدمات میں انتہائی مطلوب ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
    • سانحہ سیف اللہ جھیل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، کشتی آپریٹر کو گرفتار کرلیا گیا
    • پاکستان کی سڑکوں پر 2030 تک 22 لاکھ الیکٹرک گاڑیوں کی تعداد متوقع
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » سوات:سیلاب متاثرین کو معاوضہ نہ مل سکا، تاجروں کا حکومت کو ایک ہفتے کی مہلت، احتجاج کی دھمکی
    اہم خبریں

    سوات:سیلاب متاثرین کو معاوضہ نہ مل سکا، تاجروں کا حکومت کو ایک ہفتے کی مہلت، احتجاج کی دھمکی

    مئی 4, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Swat: Flood victims could not get compensation, traders give government one week's ultimatum, threaten protest
    صوبائی حکومت کے پاس اپنی عیاشیوں اور نمائشی منصوبوں کے لیے تو فنڈز موجود ہیں مگر سیلاب سے متاثرہ عوام کے لیے وسائل نہیں، سوات ٹریڈرز فیڈریشن
    Share
    Facebook Twitter Email

     سوات میں 15 اگست 2025 کو آنے والے تباہ کن سیلاب کو آٹھ ماہ گزر چکے ہیں لیکن اس کے باوجود ہزاروں تاجر اور گھروں کے مالکان حکومتی امداد سے تاحال محروم ہیں، سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے صوبائی حکومت کی کارکردگی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کے پاس اپنی عیاشیوں اور نمائشی منصوبوں کے لیے تو فنڈز موجود ہیں مگر سیلاب سے متاثرہ عوام کے لیے وسائل نہیں، جو انتہائی افسوسناک اور عوام دشمن رویہ ہے ۔

    سوات( عدنان باچہ)  سوات پریس کلب میں سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم ، مینگورہ کے مختلف مارکیٹوں کی مقامی تنظیموں کے صدور،۔جنرل سیکرٹریز سمیت دیگر تاجر رہنما اور سیلاب سے متاثرہ تاجر اور کاریگر بھی موجود تھے ۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت نے 6 جنوری کو باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس میں اعلان کیا گیا تھا کہ جن افراد کی دکانوں، گھروں، گاڑیوں اور دیگر املاک کو سیلاب سے نقصان پہنچا ہے انہیں مالی معاوضہ دیا جائے گا، مگر بدقسمتی سے کئی ماہ گزرنے کے باوجود اس نوٹیفکیشن پر عملدرآمد نہیں کیا گیا ۔

    انہوں نے بتایا کہ اب بھی تقریباً تین ہزار گھروں اور ڈھائی ہزار دکانوں کے مالکان معاوضے کے حصول کے لیے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں جبکہ حکومتی سطح پر صرف طفل تسلیاں دی جا رہی ہیں ۔

    عبدالرحیم نے مزید کہا کہ مینگورہ شہر میں سیلاب کے باعث اربوں روپے کا نقصان ہوا، مگر حکومت کی جانب سے متاثرین کی بحالی کے لیے کوئی سنجیدہ اقدامات نظر نہیں آ رہے، عوامی نمائندے اس اہم مسئلے پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اور ان کا کردار مشکوک دکھائی دیتا ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی جانب سے دیگر اضلاع میں اربوں روپے کے اعلانات کرنا جبکہ سوات کے متاثرین کو نظر انداز کرنا عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے ۔
    انہوں نے کہا کہ تاجروں اور متاثرین نے بارہا مقامی انتظامیہ اور ممبران اسمبلی سے ملاقاتیں کیں مگر کہیں سے بھی خاطر خواہ پیش رفت نہیں ہوئی، جس کے باعث متاثرین میں شدید مایوسی اور غم و غصہ پایا جاتا ہے ۔

    انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایک ہفتے کے اندر اندر متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگی کا عملی آغاز نہ کیا گیا تو تاجر برادری ہڑتال پر مجبور ہوگی اور ممبران اسمبلی کے گھروں کے سامنے بھرپور احتجاج کیا جائے گا ۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleبحیرۂ عرب: پاک بحریہ کا ریسکیو آپریشن، بھارتی عملے کو ہنگامی امداد کی فراہمی جاری
    Next Article کراچی میں شدید گرمی کے باعث 8 افراد جاں بحق ،شانگلہ میں بارش اور ژالہ باری ، موسم سرد ہو گیا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ نے بھارت کو چار وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کر لی

    جولائی 5, 2026

    شہید کیپٹن کرنل شیر خان کی 27ویں برسی، پاک فوج کی سلامی اور خراجِ عقیدت

    جولائی 5, 2026

    قلعہ عبداللہ میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ، کمانڈر عبید اللہ کاکڑ سمیت چار افراد جاں بحق

    جولائی 5, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ نے بھارت کو چار وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کر لی

    جولائی 5, 2026

    شہید کیپٹن کرنل شیر خان کی 27ویں برسی، پاک فوج کی سلامی اور خراجِ عقیدت

    جولائی 5, 2026

    قلعہ عبداللہ میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ، کمانڈر عبید اللہ کاکڑ سمیت چار افراد جاں بحق

    جولائی 5, 2026

    ایران اور امریکہ مذاکرات کا اگلا دور 11 جولائی کو پاکستان میں متوقع، رپورٹ

    جولائی 4, 2026

    ترک صدر کی مخلصانہ حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہبازشریف

    جولائی 4, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.