Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, اپریل 29, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • وفاقی کابینہ کا اجلاس، اوورسیز پاکستانیوں کيلئے نیشنل سکلز ڈیویلپمنٹ پالیسی سمیت متعدد پالیسیاں منظور
    • پی ایس ایل ایلیمینٹر 1، حیدر آباد کنگز مین نے ملتان سلطانز کو 8 وکٹوں سے ہرادیا
    • عوامی نیشنل پارٹی کے وفد کی صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق سے ملاقات، پختون برادری کے مسائل پر تبادلہ خیال
    • پاکستان اور تاجکستان کے درمیان تجارت اور علاقائی روابط بڑھانے پر اتفاق
    • شاہ چارلس متفق ہیں کہ ایران جوہری بم نہیں رکھ سکتا، ٹرمپ
    • ورلڈ بینک نے توانائی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کا خدشہ ظاہر کر دیا
    • آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی علاقوں میں بارش کا امکان
    • ایران امریکا پس پردہ سفارتکاری، پاکستان کی مرکزی حیثیت برقرار
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » وفاقی کابینہ کا اجلاس، اوورسیز پاکستانیوں کيلئے نیشنل سکلز ڈیویلپمنٹ پالیسی سمیت متعدد پالیسیاں منظور
    اہم خبریں

    وفاقی کابینہ کا اجلاس، اوورسیز پاکستانیوں کيلئے نیشنل سکلز ڈیویلپمنٹ پالیسی سمیت متعدد پالیسیاں منظور

    اپریل 29, 2026Updated:اپریل 29, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Federal Cabinet meeting approves several policies including National Skills Development Policy for Overseas Pakistanis
    اجلاس میں ملک کی پہلی قومی ایگریکلچر بائیو ٹیکنالوجی پالیسی سمیت دیگر پالیسیوں کی بھی منظوری دے دی گئی ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    وفاقی کابینہ نے نیشنل سکلز ڈیویلپمنٹ پالیسی کی منظوری دیدی، جس کے تحت بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے لیے بین الاقوامی معیار کی تربیت اور سرٹیفکیشن کے لیے خصوصی اقدامات بھی شامل ہیں، اجلاس میں ملک کی پہلی قومی ایگریکلچر بائیو ٹیکنالوجی پالیسی سمیت دیگر پالیسیوں کی بھی منظوری دے دی گئی ۔

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، وزیراعظم نے کابینہ اراکین کو پاکستان کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کاوشوں سے آگاہ کیا اور عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بحران کے باوجود عوامی سہولت کے لیے صورت حال ہر ممکن بہتر انداز میں سنبھالنے پر اظہار اطمینان کیا ۔

    اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ  اجلاس میں مختلف شعبہ جاتی پالیسیوں کی منظوری دی گئی، اجلاس میں ملکی سطح پر ویکسین کی تیاری کی پالیسی، ملک کی پہلی نیشنل ایگریکلچر بائیو ٹیکنالوجی پالیسی، نیشنل سیڈ پالیسی اور نیشنل سکلز ڈیولپمنٹ پالیسی کی منظوری دی گئی ۔

     کابینہ نے ڈریپ کی زیر نگرانی قیمتوں کے تعین اور معیار کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی کمیٹی کی تشکیل کی بھی منظوری دی گئی، پالیسی کا مقصد ویکسین کی مد میں درآمدات پر انحصار کم کرنا، قیمتی زرمبادلہ کی بچت اور ملک کو ویکسین کی تیاری میں خود کفیل کرنا ہے ۔

    اعلامیہ کے مطابق نیشنل سکلز ڈیولپمنٹ پالیسی کے تحت ملکی صنعت و تجارت کی ضرویات اور جدید دور کے تقاضوں کے مطابق افرادی قوت کی استعداد کار کو ہم آہنگ کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائےجائیں گے ۔

    مزید براں بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے لیے بین الاقوامی معیار کی تربیت اور سرٹیفیکیشن کے لیے خصوصی اقدامات بھی پالیسی کا حصہ ہیں، وفاق اور تمام صوبے اس تناظر میں باہمی تعاون سے کام کریں گے، نجی شعبہ بھی اس پالیسی پر عمل درآمد کا اہم حصہ ہوگا ۔

    وفاقی کابینہ نے ملک کی پہلی نیشنل ایگریکلچر بائیو ٹیکنالوجی پالیسی کی بھی منظوری دے دی، اس پالیسی کا مقصد قومی غذائی تحفظ، زرعی پیداور میں خاطر خواہ اضافہ اور زرعی شعبے میں تحقیق و ترقی اور مؤثر حکمت عملی کو یقینی بنانا ہے ۔

    کابینہ نے وفاقی نظامت تعلیم میں یومیہ اجرت پر خدمات سر انجام دینے والے گریڈ 1 تا 15 کے اساتذہ کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ان کی اہلیت کے مطابق ایف ڈی ای وزیٹنگ فیکلٹی ریگولیشنز 2025 کے تحت ان کی خدمات بطور وزیٹنگ فیکلٹی لیے جانے کی منظوری بھی دے دی ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپی ایس ایل ایلیمینٹر 1، حیدر آباد کنگز مین نے ملتان سلطانز کو 8 وکٹوں سے ہرادیا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پی ایس ایل ایلیمینٹر 1، حیدر آباد کنگز مین نے ملتان سلطانز کو 8 وکٹوں سے ہرادیا

    اپریل 29, 2026

    عوامی نیشنل پارٹی کے وفد کی صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق سے ملاقات، پختون برادری کے مسائل پر تبادلہ خیال

    اپریل 29, 2026

    پاکستان اور تاجکستان کے درمیان تجارت اور علاقائی روابط بڑھانے پر اتفاق

    اپریل 29, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    وفاقی کابینہ کا اجلاس، اوورسیز پاکستانیوں کيلئے نیشنل سکلز ڈیویلپمنٹ پالیسی سمیت متعدد پالیسیاں منظور

    اپریل 29, 2026

    پی ایس ایل ایلیمینٹر 1، حیدر آباد کنگز مین نے ملتان سلطانز کو 8 وکٹوں سے ہرادیا

    اپریل 29, 2026

    عوامی نیشنل پارٹی کے وفد کی صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق سے ملاقات، پختون برادری کے مسائل پر تبادلہ خیال

    اپریل 29, 2026

    پاکستان اور تاجکستان کے درمیان تجارت اور علاقائی روابط بڑھانے پر اتفاق

    اپریل 29, 2026

    شاہ چارلس متفق ہیں کہ ایران جوہری بم نہیں رکھ سکتا، ٹرمپ

    اپریل 29, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.