Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, ستمبر 12, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • برمنگھم ٹیسٹ: رضا اللہ نے ڈیبیو پر تیز ترین پاکستانی نصف سنچری کا ریکارڈ بنا دیا
    • پشاور کے 45 نجی اسکولوں میں افغان بچوں کے داخلوں کی نشاندہی، کارروائی کی تیاری
    • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے انتخاب کے خلاف درخواست 14 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر
    • تمپ میں سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، دہشت گردوں کا حملہ ناکام
    • پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، اہم کمانڈر سمیت 5 دہشت گرد ہلاک
    • توڑ پھوڑ کيس، پی ٹی آئی کے 8 ایم این ایز اور ایم پی ایز کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
    • پاکستان میں ڈیجیٹل لین دین کرنے والوں کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز
    • خیبر؛ پولیس کی بڑی کارروائی، ایک ماہ قبل اغوا ہونے والا تاجر غار سے بازیاب
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پاکستان ایٹمی طاقت بننے کا دن: یومِ تکبیر پر قومی قیادت کا خراجِ تحسین
    اہم خبریں مئی 28, 2026

    پاکستان ایٹمی طاقت بننے کا دن: یومِ تکبیر پر قومی قیادت کا خراجِ تحسین

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد: پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کو 28 سال مکمل ہوگئے ہیں۔ 28 مئی 1998 کو بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں پاکستان نے بلوچستان کے ضلع چاغی میں کامیاب ایٹمی تجربات کیے، جس کے بعد اس دن کو “یومِ تکبیر” کے طور پر منایا جاتا ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے یومِ تکبیر کے موقع پر ذوالفقار علی بھٹو، نواز شریف، ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور ثمر مبارک مند سمیت تمام قومی شخصیات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

    اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ اگر پاکستان ایٹمی طاقت نہ بنتا تو دشمن کسی بھی حد تک جا سکتا تھا، اور آج ملک کا دفاع ایٹمی حصار اور مسلح افواج کے مضبوط ہاتھوں میں ہے۔

    انہوں نے بھارت کی مبینہ “فالس فلیگ” سازشوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی قوم اور افواج نے متحد ہو کر دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا۔ وزیراعظم نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں “بنیان مرصوص” آپریشن پیشہ ورانہ مہارت کی مثال ہے۔

    وزیراعظم نے مزید کہا کہ افغان حکومت دشمن عناصر کے لیے سہولت کاری کا کردار ادا کر رہی ہے، جبکہ شکست خوردہ دشمن اب پراکسی گروپس کی پشت پناہی کر رہا ہے۔

    انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج جدید ہتھیاروں سے لیس ہیں اور ملک کے چپے چپے کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

    دوسری جانب آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر، ائیر چیف اور نیول چیف نے قوم کو یومِ تکبیر کی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن پاکستان کے ایٹمی طاقت بننے اور جنوبی ایشیا میں اسٹریٹجک توازن بحال کرنے کی علامت ہے۔

    آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ تاریخی کامیابی مدبر قیادت، سائنسدانوں، انجینئرز اور پاک افواج کی قربانیوں کا نتیجہ ہے، اور یہ پاکستان کی دفاعی و اسٹریٹجک صلاحیت کی ضمانت ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleفیلڈ مارشل عاصم منیر کا ژوب میں اگلے مورچوں کا دورہ، جوانوں کے ساتھ عید کی نماز ادا کی
    Next Article افغانستان دہشت گردی کا مرکز بن چکا ہے، روسی خفیہ ایجنسی کی تشویشناک رپورٹ
    Web Desk

    Related Posts

    برمنگھم ٹیسٹ: رضا اللہ نے ڈیبیو پر تیز ترین پاکستانی نصف سنچری کا ریکارڈ بنا دیا

    ستمبر 12, 2026

    پشاور کے 45 نجی اسکولوں میں افغان بچوں کے داخلوں کی نشاندہی، کارروائی کی تیاری

    ستمبر 12, 2026

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے انتخاب کے خلاف درخواست 14 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر

    ستمبر 12, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    برمنگھم ٹیسٹ: رضا اللہ نے ڈیبیو پر تیز ترین پاکستانی نصف سنچری کا ریکارڈ بنا دیا

    ستمبر 12, 2026

    پشاور کے 45 نجی اسکولوں میں افغان بچوں کے داخلوں کی نشاندہی، کارروائی کی تیاری

    ستمبر 12, 2026

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے انتخاب کے خلاف درخواست 14 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر

    ستمبر 12, 2026

    تمپ میں سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، دہشت گردوں کا حملہ ناکام

    ستمبر 11, 2026

    پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، اہم کمانڈر سمیت 5 دہشت گرد ہلاک

    ستمبر 10, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.