ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں برطانوی برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں 1.1 فیصد کمی ہوئی، جس کے بعد برینٹ کروڈ 76 ڈالر 62 سینٹ فی بیرل پر آ گیا۔
اسی طرح ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ یعنی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت میں 0.7 فیصد کمی دیکھی گئی، جس کے بعد اس کی قیمت 75 ڈالر 35 سینٹ فی بیرل تک گر گئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کا تسلسل اور ممکنہ کامیابی عالمی تیل مارکیٹ پر مزید مثبت اثرات مرتب کر سکتی ہے۔ ان کے مطابق سفارتی پیش رفت سے خطے میں کشیدگی کم ہونے کی توقع ہے، جس کے باعث تیل کی فراہمی سے متعلق خدشات میں کمی اور قیمتوں میں استحکام پیدا ہو سکتا ہے۔

