وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن پٹرولیم ڈویژن نے جاری کر دیا ہے ۔
اسلاما ٓباد: پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 13 روپے 18 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 310 روپے 71 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے ۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 80 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 323 روپے 30 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے ۔
پٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگيا جو آئندہ ایک ہفتے یعنی جمعے تک نافذ رہے گا ۔

