مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیرکے امن و امان کو تباہ کرنے اور افراتفری پھیلانے والےعناصر کیخلاف قانونی گھیرا مزید تنگ کردیا گیا۔
آزاد کشمیرحکومت نے کالعدم ایکشن کمیٹی کی قانون شکنی کرنے والے انتشاری عناصرکیخلاف زیروٹالرنس کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انتشاری کمیٹی کے سابقہ مقدمات کی واپسی کا نوٹیفکیشن منسوخ ، میرپور پولیس نے دوبارہ قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔
سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے، توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ اور اہلکاروں پر حملوں سے متعلق مقدمات کو دوبارہ فعال کیاگیا ہے۔
میر پور آزاد جموں و کشمیر پولیس کے مطابق آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے مقدمات کی واپسی کا نوٹیفکیشن منسوخ ہونے کے بعد نامزد ملزمان کی گرفتاریوں کا عمل جاری ہے۔
تھانہ ڈڈیال 2024 میں اسسٹنٹ کمشنر اور پولیس اہلکاروں پرحملے کے مقدمے کو بھی دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔
آزاد جموں و کشمیر پولیس نے بتایا ہے کہ مقدمات میں نامزد متعدد افراد کو گرفتار کر کے تفتیش آگے بڑھائی جا رہی ہے۔
سرغنہ مہران کے قریبی ساتھی ظہیر سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا،مزید گرفتاریوں کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ماہرین کے مطابق املاک کو نقصان پہنچانے، اشتعال انگیزی اور امن و امان تباہ کرنے کی کسی بھی کوشش کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے۔
آزاد جموں و کشمیر پولیس کے مطابق مقدمات میں نامزد متعدد افراد کو گرفتار کر کے تفتیش آگے بڑھائی جا رہی ہے۔
سرغنہ مہران کے قریبی ساتھی ظہیر سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، مزید گرفتاریوں کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ماہرین کے مطابق املاک کو نقصان پہنچانے، اشتعال انگیزی اور امن و امان تباہ کرنے کی کسی بھی کوشش کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے۔

