Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, ستمبر 22, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک
    • کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی
    • پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ
    • آسان ٹیکس سکیم: ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا اور دکانداروں کو ٹیکس ادائیگی میں سہولت فراہم کرنا بنیادی مقصد ہے، بلال اظہر کیانی
    • وزیراعظم کے کفایت شعاری اقدامات: وزارتِ ریلوے میں اہم فیصلے
    • بلوچستان میں سماعت سے محروم بچوں کے لیے پہلا ڈیف چلڈرن ایکسی لینس اینڈ ریسرچ سینٹر قائم
    • پشاور میں قبر کھود کر بچوں کی لاشوں کی بے حرمتی کرنے والا درندہ صفت افغانی گرفتار
    • جماعت اسلامی نے وزیراعظم کی وطن واپسی تک لانگ مارچ مؤخر کرنے کا اعلان کردیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » بلوچستان میں امن ہر صورت قائم ہوگا، دہشت گردی کے سامنے ریاست کبھی نہیں جھکے گی: وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی
    اہم خبریں جولائی 31, 2026

    بلوچستان میں امن ہر صورت قائم ہوگا، دہشت گردی کے سامنے ریاست کبھی نہیں جھکے گی: وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن کا سورج ہر صورت طلوع ہو گا۔

    کوئٹہ میں اینٹی ٹیررسٹ فورس اسکول میں اے ٹی ایف کے 20 ویں بنیادی تربیتی کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ریاست پوری قوت کے ساتھ کارروائیاں جاری رکھے گی.

    بندوق کے زور پر کسی نظریے کو مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور دہشت گردی کے سامنے ریاستی ادارے کبھی سرنڈر نہیں کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ گمراہ عناصر کے لیے ریاست کے دروازے آج بھی کھلے ہیں، تشدد ترک کرکے قومی دھارے میں واپس آنے والوں کی بحالی، تعلیم، صحت اور روزگار کے حوالے سے جامع حکومتی منصوبہ موجود ہے۔

    وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ملک کے خلاف ایک منظم سازش کے تحت نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے.

    ملک کو اس وقت سیاسی تقسیم نہیں بلکہ قومی اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے، نوجوانوں کو ریاست سے دور کرنے کے بجائے قومی دھارے میں شامل کیا جانا چاہیے۔

    میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن دہشت گردی کے مسئلے کو سیاست سے نہیں جوڑنا چاہیے۔

    ریاستی اداروں اور سکیورٹی فورسز کے خلاف نفرت انگیزی سے گریز کیا جائے۔ بلوچستان کے عوام ریاست پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    تقریب میں 280 جوانوں نے کامیابی سے تربیت مکمل کرکے پاس آؤٹ کیا، جن میں 3 لیڈی کانسٹیبلز بھی شامل تھیں۔

    اس تقریب میں آئی جی بلوچستان پولیس محمد طاہر، پولیس کے اعلیٰ افسران، تربیتی عملے اور دیگر معزز شخصیات نے بھی شرکت کی۔

    انسداد دہشت گردی اے ٹی ایف پاسنگ آؤٹ پریڈ بلوچستان امن بلوچستان پولیس بلوچستان حکومت دہشت گردی سرفراز بگٹی سیکیورٹی فورسز قومی اتحاد کوئٹہ
    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleبراڈ پیک کے قریب برفانی تودہ گرنے سے 10 کوہ پیما لاپتا، چار افراد کی لاشیں نکال لی گئیں
    Next Article ڈی آئی خان میں پولیس وین پر حملہ، اے ایس آئی سمیت 2 اہلکار شہید، حملہ آور فرار
    Saqib Butt

    Related Posts

    بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

    ستمبر 22, 2026

    کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی

    ستمبر 22, 2026

    پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

    ستمبر 22, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

    ستمبر 22, 2026

    کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی

    ستمبر 22, 2026

    پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

    ستمبر 22, 2026

    آسان ٹیکس سکیم: ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا اور دکانداروں کو ٹیکس ادائیگی میں سہولت فراہم کرنا بنیادی مقصد ہے، بلال اظہر کیانی

    ستمبر 22, 2026

    وزیراعظم کے کفایت شعاری اقدامات: وزارتِ ریلوے میں اہم فیصلے

    ستمبر 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.