Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اتوار, اگست 2, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • انتخابات کا دوسرا مرحلہ، مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ کا وقت ختم ، ووٹوں کی گنتی جاری
    • ملک بھر میں حالیہ بارشوں سے اب تک 126 افراد جاں بحق، 404 زخمی ہوئے، رپورٹ جاری
    • وارچہ کان کی لیز تنازع، پی ایم ڈی سی نے سرمایہ کاری اور روزگار پر خدشات ظاہر کر دیے
    • بدخشان اور دیگر شمالی صوبوں کے بعد قندھار میں بھی کارروائیاں کی جا رہی ہیں، سربراہ افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ
    • آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، مظفر آباد ڈویژن کی 8 اور مہاجرین کی 12 نشستوں کیلئے پولنگ
    • بدخشان کے یفتل ضلع میں مظاہرے کے دوران فائرنگ، تین شہری جاں بحق
    • اسلام آباد: دوسرے ہاکی ٹیسٹ میں پاکستان نے جنوبی کوریا کو ایک کے مقابلے میں 3 گول سے ہرادیا
    • نوشکی میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 7 دہشت گرد ہلاک
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » انتخابات کا دوسرا مرحلہ، مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ کا وقت ختم ، ووٹوں کی گنتی جاری
    آزاد کشمیر

    انتخابات کا دوسرا مرحلہ، مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ کا وقت ختم ، ووٹوں کی گنتی جاری

    اگست 2, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Second phase of elections: Polling has concluded in the Muzaffarabad Division, and vote counting is underway
    ووٹرزکی زیادہ تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے پولنگ کے وقت میں ایک گھنٹےکی توسیع کی گئی تھی ، الیکشن کمیشن آزاد کشمیر
    Share
    Facebook Twitter Email

    آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے پولنگ کا مکمل ہوگیا، پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک جاری رہنا تھا تاہم اب الیکشن کمیشن نے پولنگ کا عمل ایک گھنٹہ بڑھا دیا، جس کے بعد پولنگ کا عمل مکمل ہوا اور اب ووٹوں کی گنتی جاری ہے ۔

    مظفرآباد: آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں  مظفر آباد ڈویژن کی 9 اور مہاجرین کی 12 نشستوں کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک جاری رہنا تھا تاہم اب الیکشن کمیش نے پولنگ کا عمل ایک گھنٹہ بڑھا دیا، اور پولنگ شام 6 بجے تک جاری رہی ۔

    الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کے مطابق مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ شام 6 بجے تک جاری رہی، مظفرآباد ڈویژن کے ووٹرز اب شام 6 بجے تک اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا، ووٹرزکی زیادہ تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے پولنگ کے وقت میں ایک گھنٹےکی توسیع کی گئی تھی ۔

    عملہ نہ پہنچنے پر مظفر آباد ڈویژن کے حلقہ ایل اے 27 کے تمام 196 پولنگ سٹیشنز پر انتخابات ملتوی کردیے گئے، موسم کی خرابی اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پولنگ کا سامان نہیں پہنچ سکا ۔

    پولیس کے مطابق وادی نیلم، آزاد کشمیر میں ووٹ ڈال کر واپس آنےوالی گاڑی بجلی کی تار سےٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کرنٹ لگنے سے 8 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں میں 7 خواتین اور ایک ڈرائیور شامل ہے ۔

    دوسری جانب چیف الیکشن کمشنرآزادکشمیر جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل نے مظفر آباد میں پولنگ اسٹیشن کا دورہ کیا اور اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا انٹرنیٹ کی بحالی کے لیے لیٹر لکھا ہے ۔

    چیف الیکشن کمشنر  آزاد کشمیر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کسی کے دباؤ میں کام نہیں کریں گے، ہربات ہر کسی کی مانی نہیں جاتی، قانون کےمطابق کام کریں گے ۔

    مظفرآباد ڈویژن میں ایک ہزار 4 سو 83 پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیں جبکہ جموں اور ویلی کی 6، 6 نشستوں پر ملک کے مختلف شہروں میں مقیم کشمیری ووٹرز نے بھی  اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleملک بھر میں حالیہ بارشوں سے اب تک 126 افراد جاں بحق، 404 زخمی ہوئے، رپورٹ جاری
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    ملک بھر میں حالیہ بارشوں سے اب تک 126 افراد جاں بحق، 404 زخمی ہوئے، رپورٹ جاری

    اگست 2, 2026

    وارچہ کان کی لیز تنازع، پی ایم ڈی سی نے سرمایہ کاری اور روزگار پر خدشات ظاہر کر دیے

    اگست 2, 2026

    بدخشان اور دیگر شمالی صوبوں کے بعد قندھار میں بھی کارروائیاں کی جا رہی ہیں، سربراہ افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ

    اگست 2, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    انتخابات کا دوسرا مرحلہ، مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ کا وقت ختم ، ووٹوں کی گنتی جاری

    اگست 2, 2026

    ملک بھر میں حالیہ بارشوں سے اب تک 126 افراد جاں بحق، 404 زخمی ہوئے، رپورٹ جاری

    اگست 2, 2026

    وارچہ کان کی لیز تنازع، پی ایم ڈی سی نے سرمایہ کاری اور روزگار پر خدشات ظاہر کر دیے

    اگست 2, 2026

    بدخشان اور دیگر شمالی صوبوں کے بعد قندھار میں بھی کارروائیاں کی جا رہی ہیں، سربراہ افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ

    اگست 2, 2026

    آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، مظفر آباد ڈویژن کی 8 اور مہاجرین کی 12 نشستوں کیلئے پولنگ

    اگست 2, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.