لاپتہ غیر ملکی سیاح الیگزینڈر کی نعش پانچ روزہ سرچ آپریشن کے بعد پراچہ کٹھہ سے برآمد ہو گئی ،ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی نے سرچ آپریشن ٹیموں کی خود کمانڈ کی اور ملحقہ علاقوں میں جاری سرچ آپریشن میں عملی طور پر حصہ لیا ۔
مانسہرہ: سرچ آپریشن میں ہزارہ پولیس، محکمہ جنگلات، ریسکیو اور مقامی افراد پر مشتمل ٹیموں نے حصہ لیا، جنہوں نے نامساعد موسمی حالات، دشوار گزار پہاڑی راستوں اور گھنے جنگلات کے باوجود لاپتہ سیاح کی تلاش کے لیے دن رات بھرپور کوششیں جاری رکھی ۔
ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی نے بتایا کہ غیر ملکی سیاح کا تعلق آئرلینڈ سے تھا اور ابتدائی معلومات کے مطابق وہ موسیٰ دا مصلہ سے واپسی کے دوران خراب موسم کے باعث حادثاتی طور پر پراچہ کٹھہ کی گہری کھائی میں جاگرا، جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوئی ۔
ڈی آئی جی ہزارہ کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سیاح الیگزینڈر کی حادثاتی موت انتہائی افسوس ناک اور قابلِ دکھ واقعہ ہے، پولیس، متعلقہ اداروں اورمقامی افراد نے مشکل ترین موسمی اور جغرافیائی حالات کے باوجود سرچ آپریشن میں بھرپور حصہ لیا اور لاپتہ سیاح کی تلاش کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے ۔
انہوں نے کہا کہ آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والا غیر ملکی سیاح الیگزینڈر اپنے ایک دوست کے ہمراہ مورخہ 29 اگست کو موسیٰ دا مصلہ کی جانب روانہ ہوا، واپسی کے دوران دونوں سیاح ایک دوسرے سے جدا ہوگئے

