Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, اکتوبر 5, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع
    • اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے
    • 24 سال بعد نیشنل ہاؤسنگ پالیسی کا باضابطہ اجرا، بے گھر افراد کو چھت فراہمی میں پیش رفت
    • ہیلتھ سیکٹر میں خود انحصاری: ایس آئی ایف سی کی اصلاحات سے برآمدات بڑھانے کے اقدامات پر غور
    • ایشین گیمز اختتام پذیر، چین بازی لے گیا، پاکستان 10 میڈلز کے ساتھ 29ویں نمبر پر رہا
    • وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے لکی مروت سے لانگ مارچ کا آغاز کردیا
    • وزیر داخلہ محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی سے ملاقات، گورنر راج یا ایمرجنسی کی صورت میں آئینی کردار ادا کرنے پر اتفاق
    • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے مذاکراتی کمیٹی کو بھیجا گیا مسودہ سوشل میڈیا پر شیئر کردیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » سی ٹی ڈی پشاور کی کامیاب کارروائی، فتنہ الخوارج کے 4 دہشت گرد ہلاک
    اہم خبریں ستمبر 2, 2026

    سی ٹی ڈی پشاور کی کامیاب کارروائی، فتنہ الخوارج کے 4 دہشت گرد ہلاک

    Facebook Twitter Email
    CTD Peshawar successful operation, 4 terrorists of Fitna al-Khawarij killed
    ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے تین ایس ایم جیز، ایک پستول، ہینڈ گرینیڈ، موبائل فون، تین میگزین اور متعدد کارتوس برآمد، سی ٹی ڈی پولیس
    Share
    Facebook Twitter Email

    کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پشاور کو بین الاقوامی کالعدم تنظیم فتنۃ الخوارج کے مسلح دہشتگردوں کی علاقہ بڈھ بیر میں نقل و حرکت کے حوالے سے اطلاعات موصول ہوئی تھیں، قبل ازیں خارجی کمانڈر طاہر عرف معاویہ، سکنہ شاکس، ضلع خیبر اپنے دیگر تنظیمی ساتھیوں کے ہمراہ علاقہ میں عوام الناس، صاحبِ ثروت افراد اور حکومتی رِٹ کو چیلنج کرنے اور دہشت گردی پھیلانے کی غرض سے گشت کرتے ہوئے نظر آئے تھے ۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق مذکورہ اطلاعات کی روشنی میں دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سی ٹی ڈی پشاور کی جانب سے خصوصی سوات ٹیمز تشکیل دے کر ممکنہ داخلی و خارجی راستوں پر ایمبوش لگائی گئی ۔

    اسی دوران دو موٹر سائیکلوں پر سوار مشتبہ افراد کو رکنے کے لیے للکارا گیا، تاہم مذکورہ افراد نے موٹر سائیکلیں موقع پر چھوڑ کر پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔ سی ٹی ڈی جوانوں نے اپنی تحفظ اور دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کی غرض سے جوابی فائرنگ کی، فائرنگ کا سلسلہ تقریباً 20 تا 30 منٹ تک جاری رہا ۔

    فائرنگ کے اختتام پر جائے وقوعہ اور ملحقہ علاقہ میں سرچ آپریشن کیا گیا، جس کے دوران چار دہشت گرد ہلاک پائے گئے، جبکہ دیگر دہشت گرد تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے ۔

    اعلامیے کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے تین ایس ایم جیز، ایک پستول، ہینڈ گرینیڈ، موبائل فون، تین میگزین اور متعدد کارتوس برآمد کرکے قبضہ پولیس میں لے لیے گئے، دورانِ سرچ آپریشن ایک ہلاک شدہ دہشت گرد کی جیب سے افغان تذکرہ بھی برآمد ہوا، جو امان خان ولد علی خان، ساکن کنڑ، افغانستان کے نام سے جاری شدہ ہے ۔

    دہشت گردوں کے زیرِ استعمال دونوں موٹر سائیکلیں بھی قبضہ پولیس میں لے لی گئی ہیں، جائے وقوعہ سے شواہد کے حصول اور ضروری تکنیکی کارروائی کے لیے بم ڈسپوزل یونٹ  اور کرائم سین یونٹ کو موقع پر طلب کیا گیا، جو موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی میں مصروف ہیں ۔

    انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ  نے کامیاب کارروائی پر سی ٹی ڈی کے افسران و جوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleمانسہرہ میں لاپتہ ہونے والے غیر ملکی سیاح کی لاش پانچ روزہ سرچ آپریشن کے بعد برآمد
    Next Article آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی ترقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع

    اکتوبر 5, 2026

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

    اکتوبر 5, 2026

    24 سال بعد نیشنل ہاؤسنگ پالیسی کا باضابطہ اجرا، بے گھر افراد کو چھت فراہمی میں پیش رفت

    اکتوبر 5, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع

    اکتوبر 5, 2026

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

    اکتوبر 5, 2026

    24 سال بعد نیشنل ہاؤسنگ پالیسی کا باضابطہ اجرا، بے گھر افراد کو چھت فراہمی میں پیش رفت

    اکتوبر 5, 2026

    ہیلتھ سیکٹر میں خود انحصاری: ایس آئی ایف سی کی اصلاحات سے برآمدات بڑھانے کے اقدامات پر غور

    اکتوبر 5, 2026

    ایشین گیمز اختتام پذیر، چین بازی لے گیا، پاکستان 10 میڈلز کے ساتھ 29ویں نمبر پر رہا

    اکتوبر 4, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.