وزیراعظم ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات کے تحت پاکستان کا بندرگاہی نظام جدید اصلاحات اور ڈیجیٹلائزیشن کے نئے دور میں داخل ہو گیا ہے۔
بندرگاہوں پر تجارت، شفافیت اور آپریشنل کارکردگی بہتر بنانے کے لیے اصلاحات کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔
پاکستان کے بندرگاہی نظام میں تجارت، شفافیت اور آپریشنل کارکردگی بہتر بنانے کیلئے وزیراعظم ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات سرگرم عمل ہے۔
بندرگاہی ترقی کیلئے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار نیشنل پورٹس ماسٹر پلان تیار کر کے جامع حکمتِ عملی وضع کی گئی ہے۔
اسی حکمتِ عملی کے تحت یکساں پورٹ ٹیرف نظام نافذ کیا گیا۔
اس نظام سے بندرگاہی سرگرمیوں میں مسابقت اور شفافیت کو فروغ ملا ہے۔
کراچی پورٹس پر جدید کارگو مینجمنٹ سسٹم متعارف کر کے گنجائش بڑھانے اور پیداواری صلاحیت بہتر بنانے پر توجہ دی جا رہی ہے۔
پاکستان سنگل ونڈو اور فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ نافذ کیے جانے سے کارگو کلیئرنس کا وقت 53 گھنٹے سے کم ہو کر 18 گھنٹے رہ گیا ہے۔
فیس لیس کسٹمز نظام کے ذریعے اسیسمنٹ افسران کو محفوظ ڈیجیٹل ماحول فراہم کیا گیا ہے۔
کسٹمز، بینکوں اور پورٹ آپریٹرز کو مشترکہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر منسلک کر کے کاروباری عمل کو تیز اور آسان بنایا جا رہا ہے۔
ڈیجیٹلائزیشن، جدید کسٹمز نظام اور بندرگاہی اصلاحات سے کارگو ہینڈلنگ، تجارتی سہولت کاری اور آپریشنل کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
جدید ٹیکنالوجی پر مبنی بندرگاہی نظام پاکستان کو عالمی تجارتی روابط، سرمایہ کاری اور معاشی ترقی کے نئے مواقع فراہم کر رہا ہے۔
وزیراعظم ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات کے اقدامات کا مقصد پاکستان کی بندرگاہوں کو عالمی معیار کے مطابق جدید بنانا اور ملک کی تجارتی مسابقت کو مزید بہتر کرنا ہے۔

