Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, اکتوبر 14, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • قومی اسمبلی نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دیدی،قرارداد کثرت رائے سے منظور
    • سہیل آفریدی مذاکرات کے آخر میں مراد سعید سے فیصلے کیوں لے رہے تھے؟ محسن نقوی کا انکشاف
    • یورپ کی جانب غیر قانونی مائیگریشن میں 64 فیصد کمی، یورپی کمشنر کی پاکستان کے اقدامات کی تعریف
    • پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ میں مزید دو لیور ٹرانسپلانٹ کامیاب
    • وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی آئی ایف سی کے نائب صدر سے ملاقات، ریکوڈک منصوبے پر تعاون کا جائزہ
    • حکومت غربت کے خاتمے اور پائیدار ترقی کے لیے پُرعزم ہے، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال
    • خیبرپختونخوا میں آئی ٹی سمیت تمام شعبوں میں ترقی یقینی بنائیں گے، وفاقی وزیر شزہ فاطمہ
    • خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ، ایمرجنسی کا فیصلہ ناگزیر تھا، وفاقی وزراء
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پشاور میں مبینہ پولیس مقابلہ، نورے گینگ کے 3 مطلوب ملزمان ہلاک
    اہم خبریں ستمبر 4, 2026

    پشاور میں مبینہ پولیس مقابلہ، نورے گینگ کے 3 مطلوب ملزمان ہلاک

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    پشاور: کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ پھندو کی حدود میں بڑی کارروائی کی ہے۔

    اس مبینہ پولیس مقابلے کے دوران نورے گینگ کے تین انتہائی مطلوب اور اشتہاری ملزمان کو ہلاک کردیا۔

    پولیس کے مطابق خطرناک اشتہاری مجرمان اخون بابا قبرستان کے علاقے میں کسی سنگین واردات کی نیت سے مسلح ہو کر موجود تھے۔

    پولیس پارٹی نے علاقے میں کارروائی کی تو ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔

    پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں تینوں ملزمان ہلاک ہوگئے۔

    ہلاک ہونے والوں میں ولی ولد شیر علی، علی خان عرف شینا ولد دواں جان، دونوں ساکنان افغانستان ہیں۔

    ایک ملزم کی ذبیح اللہ ولد قدیم خان، سکنہ مہمند بیری باغ کے نام سے شناخت ہوئی ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق ہلاک ملزمان نورے گینگ سے تعلق رکھتے تھے.

    ملزمان گزشتہ سال جمیل چوک میں گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کرکے 6 افراد کے قتل کے مقدمے میں انتہائی مطلوب تھے۔

    ملزمان پھندو روڈ پر درج ایک اور قتل کے مقدمے میں بھی مطلوب اور اشتہاری مجرم تھے۔

    پولیس کارروائی کے دوران ہلاک ملزمان کے قبضے سے ایک کلاشنکوف اور دو پستول برآمد کرلیے گئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان کا مزید مجرمانہ ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے جبکہ واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

    اخون بابا قبرستان اشتہاری ملزمان پاکستان نیوز پشاور پولیس پشاور کرائم پشاور میں پولیس مقابلہ پشاور نیوز پھندو پولیس پھندو روڈ قتل کیس پولیس کارروائی جمیل چوک قتل کیس خیبر پختونخوا پولیس خیبر پختونخوا نیوز کیپٹل سٹی پولیس پشاور مطلوب ملزمان نورے گینگ نورے گینگ کے ملزمان
    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleبلوچستان کے مختلف اضلاع میں سکیورٹی فورسز کے خفیہ اطلاع پر آپریشنز، 48 دہشت گرد ہلاک
    Next Article پاکستان کا بندرگاہی نظام جدید اصلاحات اور ڈیجیٹلائزیشن کے نئے دور میں داخل
    Saqib Butt

    Related Posts

    قومی اسمبلی نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دیدی،قرارداد کثرت رائے سے منظور

    اکتوبر 14, 2026

    سہیل آفریدی مذاکرات کے آخر میں مراد سعید سے فیصلے کیوں لے رہے تھے؟ محسن نقوی کا انکشاف

    اکتوبر 13, 2026

    یورپ کی جانب غیر قانونی مائیگریشن میں 64 فیصد کمی، یورپی کمشنر کی پاکستان کے اقدامات کی تعریف

    اکتوبر 13, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    قومی اسمبلی نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دیدی،قرارداد کثرت رائے سے منظور

    اکتوبر 14, 2026

    سہیل آفریدی مذاکرات کے آخر میں مراد سعید سے فیصلے کیوں لے رہے تھے؟ محسن نقوی کا انکشاف

    اکتوبر 13, 2026

    یورپ کی جانب غیر قانونی مائیگریشن میں 64 فیصد کمی، یورپی کمشنر کی پاکستان کے اقدامات کی تعریف

    اکتوبر 13, 2026

    پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ میں مزید دو لیور ٹرانسپلانٹ کامیاب

    اکتوبر 13, 2026

    وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی آئی ایف سی کے نائب صدر سے ملاقات، ریکوڈک منصوبے پر تعاون کا جائزہ

    اکتوبر 13, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.