Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, ستمبر 8, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • بلدیاتی انتخابات،خیبرپختونخوا حکومت کو قانون سازی کیلئے 3 ہفتے کی مہلت
    • خیبر پختونخوا کے بزرگ شہریوں کیلئے بی آر ٹی بسوں میں مفت سفر کی منظوری
    • پی ٹی آئی لانگ مارچ کیس کیلئے لارجر بینچ تشکیل، اٹارنی جنرل، چاروں چیف سیکرٹریز، ایڈووکیٹ جنرلز، آئی جیز طلب
    • وزیر اعظم شہبازشریف کی سعودی عرب پر بزدلانہ حوثی حملوں کی شدید مذمت
    • پاسکو اور یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی بندش کے عمل میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس
    • شزہ فاطمہ خواجہ کی LEAP 2026 میں شرکت، ٹیک ڈیسٹنیشن پاکستان پویلین کا افتتاح
    • پاک چین میڈیا تعاون ایشیا بحرالکاہل میں مشترکہ خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے،ڈاکٹر شذرہ منصب علی
    • سٹاک ایکسچینج: عام شہریوں کی شرکت سے معاشی ترقی تیز ہو سکتی ہے، یوسف رضا گیلانی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » بلدیاتی انتخابات،خیبرپختونخوا حکومت کو قانون سازی کیلئے 3 ہفتے کی مہلت
    اہم خبریں ستمبر 8, 2026

    بلدیاتی انتخابات،خیبرپختونخوا حکومت کو قانون سازی کیلئے 3 ہفتے کی مہلت

    Facebook Twitter Email
    Municipal elections, Khyber Pakhtunkhwa government has 3 weeks to enact legislation
    صوبائی کابینہ کی کمیٹی قانون میں ترامیم پر غور کر رہی ہے، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا
    Share
    Facebook Twitter Email

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا حکومت کو بلدیاتی انتخابات کے لیے ضروری قانون سازی مکمل کرنے کی خاطر مزید تین ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے کیس کی سماعت 29 ستمبر تک ملتوی کر دی ہے، یہ فیصلہ ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں قائم چار رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت کے دوران کیا ۔

    اسلام آباد: سماعت کے دوران اسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ صوبائی حکومت پورے خیبر پختونخوا میں ایک ساتھ بلدیاتی انتخابات کروانا چاہتی ہے، تاہم اس وقت صوبے کے 7 اضلاع میں حلقہ بندیوں کا کام رکا ہوا ہے ۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ 31 اگست کو ہونے والے صوبائی کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں دیگر صوبوں کے بلدیاتی نظام کا جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی تھی اور چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی جانب سے قانون میں ترامیم پر کام جاری ہونے کے بارے میں بتایا گیا ہے ۔

    سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کے ممبران نے صوبائی حکومت کے رویے پر سخت برہمی کا اظہار کیا،ممبر بلوچستان نے ریمارکس دئیے کہ  خیبر پختونخوا حکومت انتخابات میں تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے اور اگر یہی صورتحال رہی تو کمیشن وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو بھی بذاتِ خود طلب کر سکتا ہے ۔

    اس موقع پر ممبر سندھ نثار درانی نے واضح کیا کہ بلدیاتی انتخابات ہر صورت کروانا پڑیں گے اور اس مقصد کے لیے کمیشن کے پاس تمام آئینی راستے موجود ہیں، جبکہ ممبر کے پی نے نشاندہی کی کہ اگر قانون میں کوئی تبدیلی کی گئی تو الیکشن کمیشن کو صوبے بھر میں نئے سرے سے تمام حلقہ بندیاں کرنی پڑیں گی ۔

    سپیشل سیکرٹری نے یقین دہانی کرائی کہ اگر صوبائی حکومت حتمی فیصلہ کر لے تو الیکشن کمیشن پورے صوبے میں ایک ساتھ الیکشن کروانے کے لیے تیار ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleخیبر پختونخوا کے بزرگ شہریوں کیلئے بی آر ٹی بسوں میں مفت سفر کی منظوری
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    خیبر پختونخوا کے بزرگ شہریوں کیلئے بی آر ٹی بسوں میں مفت سفر کی منظوری

    ستمبر 8, 2026

    پی ٹی آئی لانگ مارچ کیس کیلئے لارجر بینچ تشکیل، اٹارنی جنرل، چاروں چیف سیکرٹریز، ایڈووکیٹ جنرلز، آئی جیز طلب

    ستمبر 8, 2026

    وزیر اعظم شہبازشریف کی سعودی عرب پر بزدلانہ حوثی حملوں کی شدید مذمت

    ستمبر 8, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    بلدیاتی انتخابات،خیبرپختونخوا حکومت کو قانون سازی کیلئے 3 ہفتے کی مہلت

    ستمبر 8, 2026

    خیبر پختونخوا کے بزرگ شہریوں کیلئے بی آر ٹی بسوں میں مفت سفر کی منظوری

    ستمبر 8, 2026

    پی ٹی آئی لانگ مارچ کیس کیلئے لارجر بینچ تشکیل، اٹارنی جنرل، چاروں چیف سیکرٹریز، ایڈووکیٹ جنرلز، آئی جیز طلب

    ستمبر 8, 2026

    وزیر اعظم شہبازشریف کی سعودی عرب پر بزدلانہ حوثی حملوں کی شدید مذمت

    ستمبر 8, 2026

    پاسکو اور یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی بندش کے عمل میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس

    ستمبر 7, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.