اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے تھانہ مارگلہ میں درج مقدمہ نمبر 714 کے سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کے 8 اراکینِ قومی اور صوبائی اسمبلی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ۔
اسلام آباد: اے ٹی سی کے جج طاہر عباس سپرا نے یہ احکامات جاری کرتے ہوئے تمام نامزد ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
اے ٹی سی کی جانب سے وارنٹ جاری ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے قومی اسمبلی کے 5 اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے 3 اراکین شامل ہیں ۔
قومی اسمبلی کے جن ارکانِ کے وارنٹ جاری ہوئے ہیں ان میں شاہد خٹک، مولانا نسیم علی شاہ، عامر ڈوگر، عاطف خان اور اقبال آفریدی کے نام شامل ہیں، جبکہ صوبائی اسمبلی کے ارکان میں مینا خان آفریدی، ڈاکٹر امجد اور شفیع جان کے وارنٹ جاری کیے گئے ہیں ۔

