اسلام آباد: وزیراعظم نے پاکستان آسان خدمت سینٹر میں مختلف سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے احکامات صادر کیے ہیں۔
وزیر اعظم نے سہولتوں کی فراہمی کے وقت میں مزید کمی لانے کی ہدایت کی۔
محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مظفرآباد، گلگت اور سکردو میں سینٹرز کو جلد فعال کیا جائے۔
اسلام آباد میں جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے نے وزیراعظم نے احکامات جاری کیے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ آسان خدمت مراکز کے ذریعے شہریوں کو ایک ہی چھت تلے متعدد سرکاری خدمات کی بروقت فراہمی حکومت کی اہم ترجیح ہے۔
پشاور اور بنوں میں آسان خدمت مراکز کے قیام کیلئےفوری اقدامات کیے جائیں۔
انہوں نے اسلام آباد میں پاکستان آسان خدمت سینٹر کی توسیع کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے شہریوں کی ضرورت کے مطابق مختلف کاؤنٹرز پر عملے کی تعداد بڑھانے کی ہدایت کی۔
محمد شہبازشریف نے کہا کہ اسلام آباد آسان خدمت مرکز کی کارکردگی سے متعلق تیسرے فریق کی آڈٹ رپورٹ پیش کی جائے۔

