Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, اکتوبر 1, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ؟ اہم اجلاس میں فیصلہ آج متوقع
    • انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں ایٹم ایکس ڈائیلاگ، میڈیا اور اکیڈمیا کے روابط مضبوط بنانے پر اہم نشست
    • ایشین گیمز سکواش ايونٹ: پاکستان ٹیم نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی
    • بلوچستان کے ضلع سہراب میں سکیورٹی فورسز کی فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب کارروائیاں
    • ازبکستان میں سپیشل فورسز کی کثیرملکی مشق، پاکستان سمیت 5 ممالک شریک
    • ایس سی او ممالک کے نمائندگان کا این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پاکستان کے جدید ڈیزاسٹر مینجمنٹ نظام پر بریفنگ
    • شمالی وزیرستان: میرعلی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 خارجی ہلاک
    • وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کے نفاذ سمیت مختلف آپشنز پر غور
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ؟ اہم اجلاس میں فیصلہ آج متوقع
    اہم خبریں اکتوبر 1, 2026

    خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ؟ اہم اجلاس میں فیصلہ آج متوقع

    Facebook Twitter Email
    Imposition of Governor's Rule or a state of emergency in Khyber Pakhtunkhwa? Decision expected today at a key meeting.
    خیبر پختونخوا سے متعلق حتمی فیصلے سے قبل تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے گا، ذرائع
    Share
    Facebook Twitter Email

    وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں ایک اہم اجلاس ہوا جس میں خیبرپختونخوا کی مجموعی صورتحال اور ممکنہ حل پر غور کیا گیا، ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا سے متعلق حتمی فیصلے سے قبل تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے گا ۔

    اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر کشمیر امور امیر مقام، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وزیر اطلاعت عطا تارڑ شریک ہوئے ۔

    وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں دہشت گردی اور سکیورٹی کی صورت حال پر بریفنگ دی، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے گورنر راج، قومی حکومت اور ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق قانونی اور آئینی پہلوؤں پر روشنی ڈالی ۔

    ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کو افغان بارڈر پر سکیورٹی صورتحال اور دہشت گردی کے واقعات پر بھی بریفنگ دی گئی، رانا ثنا اللہ اور امیر مقام نے سیاسی صورتحال اور روابط کے متعلق بتایا، وزیراعظم کو تحریک انصاف سے بیک ڈور روابط سے بھی آگاہ کیا گیا ۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا کہ خیبرپختونخوا حکومت صوبے میں امن و امان کے قیام میں ناکام ہو چکی ہے، وزیراعظم نے سکیورٹی کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا تاہم خیبر پختونخوا سے متعلق حتمی فیصلے سے قبل تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے گا ۔

    خیبر پختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کے آئینی پہلووں سے نپٹنے کے لئے آج اہم مشاورتوں کا دن ہے، وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس ہوا جبکہ آج شام یا رات کو ایوان صدر میں بھی ایک اہم بیٹھک ہونے کا امکان ہے ۔

    وزیراعظم اس اہم ملاقات کے دوران صدر مملکت کو خیبرپختوخوا کی بگڑتی سیاسی صورت حال پر اعتماد میں لیں گے، تمام سیاسی، آئینی اور قانونی پہلوؤں پر غور کیا جائے گا۔

    صوبائی حکومت کے بدترین گورننس کے حالات کا جائزہ لیا جائے گا، دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ سے مکمل لا تعلقی اور اس سے ہونے والے نقصانات کا بھی جائزہ لیا جائے گا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleانٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں ایٹم ایکس ڈائیلاگ، میڈیا اور اکیڈمیا کے روابط مضبوط بنانے پر اہم نشست
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں ایٹم ایکس ڈائیلاگ، میڈیا اور اکیڈمیا کے روابط مضبوط بنانے پر اہم نشست

    اکتوبر 1, 2026

    بلوچستان کے ضلع سہراب میں سکیورٹی فورسز کی فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب کارروائیاں

    ستمبر 30, 2026

    ازبکستان میں سپیشل فورسز کی کثیرملکی مشق، پاکستان سمیت 5 ممالک شریک

    ستمبر 30, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ؟ اہم اجلاس میں فیصلہ آج متوقع

    اکتوبر 1, 2026

    انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں ایٹم ایکس ڈائیلاگ، میڈیا اور اکیڈمیا کے روابط مضبوط بنانے پر اہم نشست

    اکتوبر 1, 2026

    ایشین گیمز سکواش ايونٹ: پاکستان ٹیم نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی

    ستمبر 30, 2026

    بلوچستان کے ضلع سہراب میں سکیورٹی فورسز کی فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب کارروائیاں

    ستمبر 30, 2026

    ازبکستان میں سپیشل فورسز کی کثیرملکی مشق، پاکستان سمیت 5 ممالک شریک

    ستمبر 30, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.