Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, اکتوبر 1, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں ایٹم ایکس ڈائیلاگ، میڈیا اور اکیڈمیا کے روابط مضبوط بنانے پر اہم نشست
    • ایشین گیمز سکواش ايونٹ: پاکستان ٹیم نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی
    • بلوچستان کے ضلع سہراب میں سکیورٹی فورسز کی فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب کارروائیاں
    • ازبکستان میں سپیشل فورسز کی کثیرملکی مشق، پاکستان سمیت 5 ممالک شریک
    • ایس سی او ممالک کے نمائندگان کا این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پاکستان کے جدید ڈیزاسٹر مینجمنٹ نظام پر بریفنگ
    • شمالی وزیرستان: میرعلی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 خارجی ہلاک
    • وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کے نفاذ سمیت مختلف آپشنز پر غور
    • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے نئی ہائبرڈ بسوں، پنک بس سروس اور چمکنی ڈپو کی سولرائزیشن و مال آف حیات آباد ڈپو کا افتتاح کردیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں ایٹم ایکس ڈائیلاگ، میڈیا اور اکیڈمیا کے روابط مضبوط بنانے پر اہم نشست
    اہم خبریں اکتوبر 1, 2026

    انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں ایٹم ایکس ڈائیلاگ، میڈیا اور اکیڈمیا کے روابط مضبوط بنانے پر اہم نشست

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں میڈیا اور اکیڈمیا کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ایٹم ایکس ڈائیلاگ کے تحت اہم نشست کا انعقاد کیا گیا۔
    نشست کا بنیادی مقصد میڈیا انڈسٹری اور تعلیمی اداروں کے درمیان موجود خلا کو کم کرنا اور طلبہ کو ڈگری کے ساتھ ساتھ عملی اور پیشہ ورانہ تجربے کے مواقع فراہم کرنا تھا۔نشست میں انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے مختلف شعبہ جات کے سربراہان اور فیکلٹی ممبران نے شرکت کی، جبکہ خیبر اکیڈمی فار میڈیا ٹیکنالوجیز، کام ٹیک کی جانب سے میڈیا انڈسٹری کی موجودہ ضروریات، طلبہ کی عملی تربیت اور اکیڈمیا و انڈسٹری کے درمیان مؤثر رابطے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔
    اس موقع پر کیوان حامد راجہ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر خیبر نیٹ ورک، چیف ایگزیکٹو آفیسر خیبر ڈیجیٹل اور بانی کام ٹیک نے کام ٹیک کے سفر، اس کے قیام کے مقاصد اور ایٹم کونسل کے وژن سے شرکا کو آگاہ کیا۔نشست میں اس امر پر بھی بات ہوئی کہ یونیورسٹی کے طلبہ کو صرف کتابی اور نظریاتی تعلیم تک محدود رکھنے کے بجائے انہیں براڈکاسٹنگ، میڈیا پروڈکشن اور دیگر عملی شعبوں میں براہِ راست تجربہ کیسے فراہم کیا جا سکتا ہے، تاکہ وہ اپنی ڈگری مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ عملی میدان کی ضروریات سے بھی واقف ہوں۔


    انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ میڈیا کے سربراہ ڈاکٹر انعام الرحمٰن نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس طرح کے اقدامات طلبہ کے لیے نہایت مفید ثابت ہوں گے اور انہیں عملی میدان میں آگے بڑھنے کے بہتر مواقع میسر آئیں گے۔


    فیکلٹی آف سوشل سائنسز، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر منظور خان آفریدی نے بھی کام ٹیک کے اقدام کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اشتراک سے طلبہ کو براڈکاسٹنگ اور میڈیا کے عملی ماحول سے تجربہ حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔

    کیوان حامد راجہ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر خیبر نیٹ ورک، چیف ایگزیکٹو آفیسر خیبر ڈیجیٹل اور بانی کام ٹیک کا کہنا تھا کہ نشست کا مقصد یہ جاننا تھا کہ کام ٹیک اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے موجودہ سیٹ اپ اور وسائل کو باہمی طور پر کس طرح استعمال کیا جا سکتا ہے اور طلبہ کے لیے نئے مواقع کیسے پیدا کیے جا سکتے ہیں۔


    نشست میں مستقبل میں دونوں اداروں کے درمیان باقاعدہ تعاون کو فروغ دینے اور مفاہمتی یادداشت، یعنی ایم او یو، کے ذریعے مشترکہ اقدامات کو عملی شکل دینے کے امکانات پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
    اس تعاون کا مقصد طلبہ کو تعلیمی ڈگری کے ساتھ عملی تربیت، انڈسٹری ایکسپوژر اور جدید میڈیا کے تقاضوں سے ہم آہنگ مواقع فراہم کرنا ہے، تاکہ اکیڈمیا اور میڈیا انڈسٹری کے درمیان موجود خلا کو مؤثر انداز میں کم کیا جا سکے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleایشین گیمز سکواش ايونٹ: پاکستان ٹیم نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی
    Web Desk

    Related Posts

    بلوچستان کے ضلع سہراب میں سکیورٹی فورسز کی فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب کارروائیاں

    ستمبر 30, 2026

    ازبکستان میں سپیشل فورسز کی کثیرملکی مشق، پاکستان سمیت 5 ممالک شریک

    ستمبر 30, 2026

    ایس سی او ممالک کے نمائندگان کا این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پاکستان کے جدید ڈیزاسٹر مینجمنٹ نظام پر بریفنگ

    ستمبر 30, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں ایٹم ایکس ڈائیلاگ، میڈیا اور اکیڈمیا کے روابط مضبوط بنانے پر اہم نشست

    اکتوبر 1, 2026

    ایشین گیمز سکواش ايونٹ: پاکستان ٹیم نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی

    ستمبر 30, 2026

    بلوچستان کے ضلع سہراب میں سکیورٹی فورسز کی فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب کارروائیاں

    ستمبر 30, 2026

    ازبکستان میں سپیشل فورسز کی کثیرملکی مشق، پاکستان سمیت 5 ممالک شریک

    ستمبر 30, 2026

    ایس سی او ممالک کے نمائندگان کا این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پاکستان کے جدید ڈیزاسٹر مینجمنٹ نظام پر بریفنگ

    ستمبر 30, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.