ایشین گیمز کے سکواش ایونٹ میں پاکستان نے کوریا کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا، اس کامیابی کے ساتھ ہی گیمز میں پاکستان کا ایک اور میڈل بھی یقینی ہو گیا ۔
جاپان میں جاری ایشین گیمز کے سکواش مقابلوں کے ایونٹ میں پاکستان نے ٹیم ایونٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
پاکستان ٹیم نے کوارٹر فائنل میں کوریا کو دو صفر سے شکست دی اور ایونٹ کے سیمی فائنل کیلئے کولیفائی کرلیا ۔
پاکستان کے عشب عرفان نے اپنا میچ تین صفر اور نور زمان نے تین ایک سے جیتا اور کامیابی حاصل کی ۔
واضح رہے کہ ٹیم سکواش سیمی فائنل تک رسائی کے ساتھ پاکستان کا ایشین گیمز میں ایک اور میڈل یقینی ہوگیا ۔

