سہراب: ضلع سہراب کے علاقے مال مدرسہ کے قریب سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ایک دہشتگرد جہنم واصل ہوگیا۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے مال مدرسہ اور بتیگو کے درمیان دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔
سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد جہنم واصل جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ فتنہ الہندوستان کے ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کرلیا گیا۔
سکیورٹی فورسز بلوچستان میں امن و امان قائم کرنے اور دہشتگردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

