Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, نومبر 5, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ایس ایس جی ہیڈکوارٹرز تربیلا کا دورہ، جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا
    • نیشنل انکیوبیشن سینٹر اسلام آباد کی جانب سے اورینٹیشن تقریب، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر خیبر نیٹ ورک کیوان حامد راجہ اور خودمختار ساوی کی صدر مریم کیوان کی بھی شرکت
    • چھوٹے اور درمیانے کاروباروں کی مالی رکاوٹیں دور، برآمد کنندگان کو سستے قرض ملیں گے، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی
    • وفاقی آئینی عدالت نے پشاور ہائیکورٹ کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتاریوں کے مقدمات سننے سے روک دیا
    • خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات تاحکم ثانی روک دیئے گئے
    • پولیو سے پاک پاکستان: مشن کا حصول بڑا چیلنج، عزم اس سے زیادہ مضبوط ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف
    • سعودی عرب کےقرض کا معاملہ مناسب وقت تک کے لیے مؤخر ہوگیا،وزیر خزانہ
    • پشاور: سلنڈر دھماکے کے باعث گھر کی چھت گرنے سے خاتون اور چار بچے زخمی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • خاص خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پولیو سے پاک پاکستان: مشن کا حصول بڑا چیلنج، عزم اس سے زیادہ مضبوط ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف
    حکومت نومبر 5, 2026

    پولیو سے پاک پاکستان: مشن کا حصول بڑا چیلنج، عزم اس سے زیادہ مضبوط ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ پولیو سے پاک پاکستان کا حصول ایک بڑا چیلنج ہے، تاہم ہمارا عزم اور حوصلہ اس چیلنج سے کہیں زیادہ مضبوط ہے۔

    انہوں نے کہا کہ صوبوں اور تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ قریبی مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ یقینی بنانا ہے۔

    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت انسداد پولیو پر جائزہ اجلاس ہوا۔

    اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے ملک بھر میں انسداد پولیو مہمات کے کامیاب انعقاد کے لیے فرنٹ لائن پولیو ورکرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے عزم، محنت اور خدمات کو سراہا۔

    انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہمات کے دوران فرنٹ لائن ورکرز کی مسلسل رسائی اور ان کی سکیورٹی یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

    وزیراعظم نے ملک بھر میں معمول کے حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی، اور خصوصی طور پر پولیو سے متاثرہ اور پولیو کے حوالے سے تشویش کے حامل علاقوں میں حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج بڑھانے کی بھی ہدایت کی۔

    انہوں نے سکیورٹی کے حوالے سے حساس اور مشکل علاقوں میں انسداد پولیو مہمات کے لیے رسائی میں نمایاں بہتری کو قابل تحسین قرار دیا۔

    وزیراعظم نے ملک میں سامنے آنے والے حالیہ پولیو کیسز پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ پولیو کے خلاف پہلے سے زیادہ بہتر حکمت عملی اور بھرپور جدوجہد سے آگے بڑھنا ہوگا۔

    وزیراعظم نے وفاقی وزیر، وزیر مملکت، سیکرٹری قومی صحت اور انسداد پولیو ٹیم کے اراکین کو فوری طور پر چاروں صوبوں کا دورہ کر کے وزرائے اعلیٰ اور چیف سیکریٹریز سے ملاقاتوں کی ہدایت کی۔

    انہوں نے کہا کہ ایک ہفتے کے اندر چاروں صوبوں سے مشاورت کے بعد انسداد پولیو کا مربوط لائحہ عمل تیار کیا جائے۔

    اجلاس کو ملک میں حالیہ پولیو کیسز اور انسداد پولیو کے حوالے سے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ آج ہی ضلع خیبر سے پولیو کا نیا کیس سامنے آیا ہے جس کے بعد رواں سال ملک میں پولیو کیسز کی تعداد 9 ہو گئی ہے۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ 2026 میں صوبہ خیبرپختونخوا میں ضلع خیبر سے 3، بنوں سے 3 اور شمالی وزیرستان سے ایک پولیو کیس سامنے آیا، جب کہ ضلع خیبر سے سامنے آنے والے تمام پولیو کیسز افغانستان کے پولیو وائرس سے متعلق ہیں۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ رواں سال صوبہ سندھ میں ضلع کراچی شرقی سے ایک اور ضلع سجاول سے ایک پولیو کیس سامنے آیا۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ افغانستان سے ہونے والی آمد و رفت پاکستان میں اس وقت پولیو کے پھیلنے کی ایک بڑی وجہ ہے۔

    بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ صوبہ پنجاب میں فروری 2025 سے پولیو کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا، صوبہ بلوچستان سے 2025 اور 2026 میں پولیو کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا

    آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان پہلے سے پولیو سے پاک ہیں۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ رواں سال صوبہ سندھ کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مقدار میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، اور انسداد پولیو ٹیموں کی سکیورٹی بہتر بنانے اور انہیں خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں بہتر رسائی دینے کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleسعودی عرب کےقرض کا معاملہ مناسب وقت تک کے لیے مؤخر ہوگیا،وزیر خزانہ
    Next Article خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات تاحکم ثانی روک دیئے گئے
    Saqib Butt

    Related Posts

    فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ایس ایس جی ہیڈکوارٹرز تربیلا کا دورہ، جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا

    نومبر 5, 2026

    نیشنل انکیوبیشن سینٹر اسلام آباد کی جانب سے اورینٹیشن تقریب، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر خیبر نیٹ ورک کیوان حامد راجہ اور خودمختار ساوی کی صدر مریم کیوان کی بھی شرکت

    نومبر 5, 2026

    چھوٹے اور درمیانے کاروباروں کی مالی رکاوٹیں دور، برآمد کنندگان کو سستے قرض ملیں گے، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی

    نومبر 5, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ایس ایس جی ہیڈکوارٹرز تربیلا کا دورہ، جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا

    نومبر 5, 2026

    نیشنل انکیوبیشن سینٹر اسلام آباد کی جانب سے اورینٹیشن تقریب، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر خیبر نیٹ ورک کیوان حامد راجہ اور خودمختار ساوی کی صدر مریم کیوان کی بھی شرکت

    نومبر 5, 2026

    چھوٹے اور درمیانے کاروباروں کی مالی رکاوٹیں دور، برآمد کنندگان کو سستے قرض ملیں گے، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی

    نومبر 5, 2026

    وفاقی آئینی عدالت نے پشاور ہائیکورٹ کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتاریوں کے مقدمات سننے سے روک دیا

    نومبر 5, 2026

    خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات تاحکم ثانی روک دیئے گئے

    نومبر 5, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.