Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, نومبر 5, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ایس ایس جی ہیڈکوارٹرز تربیلا کا دورہ، جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا
    • نیشنل انکیوبیشن سینٹر اسلام آباد کی جانب سے اورینٹیشن تقریب، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر خیبر نیٹ ورک کیوان حامد راجہ اور خودمختار ساوی کی صدر مریم کیوان کی بھی شرکت
    • وفاقی آئینی عدالت نے پشاور ہائیکورٹ کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتاریوں کے مقدمات سننے سے روک دیا
    • خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات تاحکم ثانی روک دیئے گئے
    • سعودی عرب کےقرض کا معاملہ مناسب وقت تک کے لیے مؤخر ہوگیا،وزیر خزانہ
    • پشاور: سلنڈر دھماکے کے باعث گھر کی چھت گرنے سے خاتون اور چار بچے زخمی
    • امریکی مڈٹرم الیکشن: صدرٹرمپ کی جماعت کو شکست، ڈیموکریٹس کو دونوں ایوانوں میں اکثریت حاصل ہوگئی
    • خیبر پختونخوا میں آبی آلودگی پھیلانے والی ماربل فیکٹریوں کے خلاف کارروائی، 7 فیکٹریاں سیل
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • خاص خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ایس ایس جی ہیڈکوارٹرز تربیلا کا دورہ، جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا
    خاص خبریں نومبر 5, 2026

    فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ایس ایس جی ہیڈکوارٹرز تربیلا کا دورہ، جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا ایس ایس جی ہیڈکوارٹرز تربیلا کا دورہ کیا۔

    یادگارِ شہداء پر حاضری دی اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

    فیلڈ مارشل نے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور بلند حوصلے کو سراہتے ہوئے مسلسل تربیت، مقامی دفاعی صلاحیتوں کے فروغ اور ہمہ وقت آپریشنل تیاری برقرار رکھنے پر زور دیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) کے ہیڈکوارٹرز تربیلا کا دورہ کیا۔

    ایس ایس جی کے ہیڈکوارٹرز آمد پر جی او سی ایس ایس جی نے ان کا استقبال کیا۔

    فیلڈ مارشل نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

    اس موقع پر انہوں نے مادرِ وطن کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ایس ایس جی کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

    دورے کے دوران چیف آف ڈیفنس فورسز کو ایس ایس جی کی خصوصی تربیت، آپریشنل تیاریوں اور مشن کی انجام دہی کے لیے ہمہ وقت تیار رہنے کی صلاحیتوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    انہوں نے جدید ترین خصوصی آلات کا مظاہرہ بھی دیکھا جب کہ ایس ایس جی کے جوانوں نے خصوصی آپریشنز میں اپنی جنگی مہارت، پھرتی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کیا۔

    افسران اور جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ان کی پیشہ ورانہ مہارت، بلند حوصلے اور فرض شناسی کے جذبے کو سراہا۔

    فیلڈ مارشل نے اس بات پر زور دیا کہ بدلتے ہوئے سکیورٹی خطرات اور نئے چیلنجز کا مؤثر مقابلہ کرنے اور دشمن پر برتری برقرار رکھنے کے لیے مسلسل تربیت، مقامی سطح پر دفاعی صلاحیتوں کی ترقی اور آپریشنل تیاریوں پر غیر متزلزل توجہ ناگزیر ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleنیشنل انکیوبیشن سینٹر اسلام آباد کی جانب سے اورینٹیشن تقریب، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر خیبر نیٹ ورک کیوان حامد راجہ اور خودمختار ساوی کی صدر مریم کیوان کی بھی شرکت
    Saqib Butt

    Related Posts

    نیشنل انکیوبیشن سینٹر اسلام آباد کی جانب سے اورینٹیشن تقریب، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر خیبر نیٹ ورک کیوان حامد راجہ اور خودمختار ساوی کی صدر مریم کیوان کی بھی شرکت

    نومبر 5, 2026

    خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات تاحکم ثانی روک دیئے گئے

    نومبر 5, 2026

    سعودی عرب کےقرض کا معاملہ مناسب وقت تک کے لیے مؤخر ہوگیا،وزیر خزانہ

    نومبر 4, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ایس ایس جی ہیڈکوارٹرز تربیلا کا دورہ، جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا

    نومبر 5, 2026

    نیشنل انکیوبیشن سینٹر اسلام آباد کی جانب سے اورینٹیشن تقریب، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر خیبر نیٹ ورک کیوان حامد راجہ اور خودمختار ساوی کی صدر مریم کیوان کی بھی شرکت

    نومبر 5, 2026

    وفاقی آئینی عدالت نے پشاور ہائیکورٹ کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتاریوں کے مقدمات سننے سے روک دیا

    نومبر 5, 2026

    خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات تاحکم ثانی روک دیئے گئے

    نومبر 5, 2026

    سعودی عرب کےقرض کا معاملہ مناسب وقت تک کے لیے مؤخر ہوگیا،وزیر خزانہ

    نومبر 4, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.