Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, نومبر 19, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں مزید 22 دہشت گرد ہلاک
    • کوئٹہ: دو گاڑیوں میں تصادم، حادثے میں 10 افراد جاں بحق،27 افراد زخمی
    • خیبر ڈیجیٹل، کیم ٹیک اور ٹی ایم یو سی کے درمیان ایم او یو، طلبہ کو عملی میڈیا تربیت فراہم کرنے پر اتفاق
    • پاک فوج کا فتح 3 سپر سونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
    • پاکستان اور برطانیہ کے جیولوجیکل اداروں کے درمیان معاہدہ، معدنی سرمایہ کاری کے فروغ میں اہم پیش رفت
    • پاکستان کا پہلا خلا باز چین کے شینزو 24 خلائی مشن کے ذریعے خلا میں جانے کے لیے تیار
    • بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبر پختونخوا: پشاور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جدید ترین ای چالان سسٹم متعارف
    • بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبر پختونخوا: گورنر راج کے بعد جنوبی وزیرستان میں عوامی سہولیات کی بہتری کیلئے اقدامات تیز
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • خاص خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں مزید 22 دہشت گرد ہلاک
    خاص خبریں نومبر 19, 2026

    خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں مزید 22 دہشت گرد ہلاک

    Facebook Twitter Email
    22 more terrorists killed in security forces' operations in Khyber Pakhtunkhwa
    جنوبی وزیرستان، بنو او ر ٹانک میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا گیا، ترجمان پاک فوج
    Share
    Facebook Twitter Email

    خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے مزید 22 دہشتگردوں کو اپنے انجام تک پہنچا دیا، آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کارروائیاں 16 اور 17 نومبر کو مختلف  آپریشنز کے دوران کی گئیں ۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنوبی وزیرستان میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا گیا ۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشنز کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ الخوارج کے 15 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ۔

    بیان کے مطابق بنوں میں بھی سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان 2 الگ الگ جھڑپیں ہوئیں، اس دوران اہلکاروں نے خوارج کے ٹھکانوں کو درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا اور مؤثر حکمت عملی کے تحت کارروائی کرتے ہوئے مزید 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ۔

    اسی طرح ٹانک میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان مقابلے کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا، سیکیورٹی فورسز کی تینوں اضلاع میں مختلف کارروائیوں کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 22 ہوگئی ۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ یہ عناصر علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے تھے ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق متاثرہ علاقوں میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے امکانات ختم کرنے کے لیے کلیئرنس اور سرچ آپریشنز جاری ہیں۔ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گے ۔

    قومی ایکشن پلان کی وفاقی ایپکس کمیٹی سے منظور شدہ وژن ’عزمِ استحکام‘ کے تحت دہشت گردی کے خلاف جاری مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی، تاکہ ملک میں غیر ملکی معاونت اور سرپرستی سے سرگرم دہشت گرد عناصر کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جاسکے ۔

    صدر مملکت، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین: ۔

    دوسری جانب صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں خوارجیوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

    انہوں نے 22 خوارجیوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ قوم کو سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں پر فخر ہے۔ پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز  کے ساتھ کھڑی ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleکوئٹہ: دو گاڑیوں میں تصادم، حادثے میں 10 افراد جاں بحق،27 افراد زخمی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    کوئٹہ: دو گاڑیوں میں تصادم، حادثے میں 10 افراد جاں بحق،27 افراد زخمی

    نومبر 19, 2026

    خیبر ڈیجیٹل، کیم ٹیک اور ٹی ایم یو سی کے درمیان ایم او یو، طلبہ کو عملی میڈیا تربیت فراہم کرنے پر اتفاق

    نومبر 18, 2026

    پاک فوج کا فتح 3 سپر سونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

    نومبر 18, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں مزید 22 دہشت گرد ہلاک

    نومبر 19, 2026

    کوئٹہ: دو گاڑیوں میں تصادم، حادثے میں 10 افراد جاں بحق،27 افراد زخمی

    نومبر 19, 2026

    خیبر ڈیجیٹل، کیم ٹیک اور ٹی ایم یو سی کے درمیان ایم او یو، طلبہ کو عملی میڈیا تربیت فراہم کرنے پر اتفاق

    نومبر 18, 2026

    پاک فوج کا فتح 3 سپر سونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

    نومبر 18, 2026

    پاکستان اور برطانیہ کے جیولوجیکل اداروں کے درمیان معاہدہ، معدنی سرمایہ کاری کے فروغ میں اہم پیش رفت

    نومبر 18, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.