Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, نومبر 24, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • یہ مشن آخری نہیں، مستقبل میں مزید مشترکہ خلائی مشن بھی ہوں گے: پاکستانی خلاباز ذیشان علی
    • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 78 ہزار 542 پوائنٹس کی سطح پر بند
    • ایس آئی ایف سی: پاکستان اور اٹلی کے درمیان ماربل و معدنی شعبہ میں تکنیکی تعاون کے فروغ میں اہم پیشرفت
    • ایس آئی ایف سی: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات روشن
    • وزیراعظم کی ہوائی اڈوں پر سمارٹ سکیننگ سسٹم جلد فعال کرنے اور 24.4 ارب کی ٹیکس بے ضابطگیوں پر کارروائی کی ہدایت
    • حکومت بلوچستان کا دہشتگردوں کی معلومات فراہم کرنے پر کروڑوں روپے انعام کا اعلان
    • بنوں: سیکورٹی فورسز کا مخلتف علاقوں میں گرینڈ آپریشن، 3 بدنام زمانہ دہشتگرد ہلاک
    • خیبر پختونخوا میں نافذ گورنر راج میں توسیع کی جائے گی، وفاقی وزیر طارق فضل چودھری
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • خاص خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » بڈابیر میں سی ٹی ڈی آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، ٹی ٹی پی کمانڈر فرار
    امن نومبر 24, 2026

    بڈابیر میں سی ٹی ڈی آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، ٹی ٹی پی کمانڈر فرار

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    پشاور: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (CTD) پشاور ریجن نے جانے خوڑ میرہ باچا خیل، علاقہ پولیس سٹیشن بڈابیر میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 05 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا.

    کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا کمانڈر تاج محمد عرف شینے اپنے دو تین ساتھیوں سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

    سی ٹی ڈی کو مصدقہ اطلاع موصول ہوئی کہ ٹی ٹی پی کا کمانڈر تاج محمد عرف شینے ولد الماس، ساکن تیراہ، ضلع خیبر، اپنے دیگر مسلح دہشت گرد ساتھیوں سمیت بمقام بالا موجود ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

    مصدقہ اطلاع پر سی ٹی ڈی SWAT ٹیمیں جدید اسلحہ سے لیس ہو کر فوری طور پر جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوئیں۔

    جوانوں نے بمقام جانے خوڑ میرہ باچا خیل دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے حکمت عملی کے ساتھ پوزیشن سنبھالی۔

    دہشت گردوں نے دیکھتے ہی سی ٹی ڈی جوانوں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

    جوانوں نے اپنی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف مواثر جوابی کارروائی کی۔

    دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ تقریباً 20 سے 25 منٹ تک جاری رہا۔

    فائرنگ کا سلسلہ تھمنے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران 05 دہشت گرد ہلاک پائے گئے، جن کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

    دورانِ آپریشن ٹی ٹی پی کمانڈر تاج محمد عرف شینے اپنے 2/3 ساتھیوں سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا.

    ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے 03 عدد کلاشنکوف، 02 عدد پستول، 01 عدد دستی بم، 06 عدد میگزین اور متعدد کارتوس برآمد ہوئے۔

    بھاری نفری موقع پر پہنچ کر فرار دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

    انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا نے ملک دشمن عناصر کے خلاف موثر کارروائی پر جوانوں کو داد دیتے ہوئے واضح کیا کہ خیبر پختونخوا سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleخیبرپختونخوا کے حوالے سے 5 آرڈیننس جاری، اسمبلی اراکین کی مراعات ختم
    Next Article خیبر پختونخوا میں نافذ گورنر راج میں توسیع کی جائے گی، وفاقی وزیر طارق فضل چودھری
    Saqib Butt

    Related Posts

    یہ مشن آخری نہیں، مستقبل میں مزید مشترکہ خلائی مشن بھی ہوں گے: پاکستانی خلاباز ذیشان علی

    نومبر 24, 2026

    پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 78 ہزار 542 پوائنٹس کی سطح پر بند

    نومبر 24, 2026

    ایس آئی ایف سی: پاکستان اور اٹلی کے درمیان ماربل و معدنی شعبہ میں تکنیکی تعاون کے فروغ میں اہم پیشرفت

    نومبر 24, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    یہ مشن آخری نہیں، مستقبل میں مزید مشترکہ خلائی مشن بھی ہوں گے: پاکستانی خلاباز ذیشان علی

    نومبر 24, 2026

    پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 78 ہزار 542 پوائنٹس کی سطح پر بند

    نومبر 24, 2026

    ایس آئی ایف سی: پاکستان اور اٹلی کے درمیان ماربل و معدنی شعبہ میں تکنیکی تعاون کے فروغ میں اہم پیشرفت

    نومبر 24, 2026

    ایس آئی ایف سی: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات روشن

    نومبر 24, 2026

    وزیراعظم کی ہوائی اڈوں پر سمارٹ سکیننگ سسٹم جلد فعال کرنے اور 24.4 ارب کی ٹیکس بے ضابطگیوں پر کارروائی کی ہدایت

    نومبر 24, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.