Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, نومبر 23, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبرپختونخوا کے حوالے سے 5 آرڈیننس جاری، اسمبلی اراکین کی مراعات ختم
    • پٹرول کی قیمت میں کمی اور ڈيزل کے نرخ برقرار رکھنے کا اعلان
    • خیبرپختونخوا کے شائقینِ کرکٹ کے لیے بڑی خوشخبری: پی ایس ایل کا آغاز پشاور سے ہونے کا اعلان
    • بی ایس ڈی آئی بلوچستان: صوبہ بھر میں عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری
    • خیبرپختونخواحکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ سٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ
    • خیبر ڈیجیٹل اور انٹرنیشنل چاکلیٹ اینڈ پیسٹری اکیڈمی کے درمیان باہمی تعاون اور مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
    • خودمختار ساوی اور انٹرنیشنل چاکلیٹ اینڈ پیسٹری اکیڈمی کے درمیان شراکت داری، مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
    • ڈی آئی خان: پولیس کی بڑی کارروائی، دہشتگردوں کو جدید اسلحہ فراہم کرنے کی کوشش ناکام
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • خاص خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » خیبرپختونخوا کے حوالے سے 5 آرڈیننس جاری، اسمبلی اراکین کی مراعات ختم
    خیبرپختونخوا نومبر 23, 2026

    خیبرپختونخوا کے حوالے سے 5 آرڈیننس جاری، اسمبلی اراکین کی مراعات ختم

    Facebook Twitter Email
    Five ordinances issued regarding Khyber Pakhtunkhwa; privileges of assembly members abolished.
    آرڈیننس میں اراکین اسمبلی کی مراعات کے تحفظ سے متعلق قانون کے 40 میں سے 21 سیکشنز حذف کردیئے گئے ہیں ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    صدر مملکت نے خیبرپختونخوا کے حوالے سے 5 آرڈیننس جاری کر دیئے، اس صدارتی آرڈیننس میں صوبائی اسمبلی کے اراکین کی زیادہ تر مراعات کم کر دی گئی ہیں، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کی تنخواہوں، الاؤنسز اور مراعات کے حوالے سے بھی الگ الگ آرڈیننس جاری کیے گئے ہیں، صوبے کے 12 مخصوص اضلاع اور دیگر اضلاع کے لیے الگ الگ سپیشل انیشی ایٹیو آرڈیننس بھی جاری ہوئے ہیں، آرڈیننسز کے مطابق مخصوص اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کے لیے ایگزیکٹو کمیٹیاں قائم کرنے کی منظوری دی گئی ہے، مخصوص اضلاع کی کمیٹیوں کے سربراہان وزیر اعظم اور دیگر اضلاع کی کمیٹیوں کے سربراہان گورنر نامزد کریں گے ۔

    اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے خیبرپختونخوا کے حوالے سے 5 صدارتی آرڈیننسز جاری کر دیئے ۔

    صدارتی آرڈیننس کے ذریعے خیبرپختونخوا اسمبلی کے اراکین کی زیادہ تر مراعات ختم کر دی گئی ہیں جن میں اراکین اسمبلی کو حاصل حفاظتی حراست سے استثنا اور اراکین اسمبلی کی گرفتاری یا حراست میں لینے کے لیے سپیکر کی اجازت سے متعلق قانونی تحفظ شامل تھا ۔

    آرڈیننس میں اراکین اسمبلی کی مراعات کے تحفظ سے متعلق قانون میں 40 میں سے 21 سیکشنز حذف کر دیئے گئے ہیں اور اسمبلی، اراکین اور کمیٹیوں کے استحقاق کی خلاف ورزی سے متعلق قانونی دفعات بھی ختم کر دی گئی ہیں ۔

    آرڈیننس کے تحت گرفتاری یا حراست کے بعد رکن اسمبلی کی حاضری سے متعلق دفعات بھی حذف کر دی گئی ہیں، سول اور فوجداری کارروائی سے حاصل تحفظ کی دفعہ بھی ختم کر دی گئی ہے ۔

    آرڈیننس کے مطابق سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کی تنخواہوں، الاؤنسز اور مراعات کے حوالے سے ایک الگ آرڈیننس بھی جاری کیا گیا ہے ۔

    خیبرپختونخوا کے 12 مخصوص اضلاع اور دیگر اضلاع کے لیے الگ الگ سپیشل انیشی ایٹیو آرڈیننس 2026 بھی جاری کیا گیا ہے جس میں مخصوص اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کے لیے ایگزیکٹیو کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دی گئی ہے ۔

    صدارتی آرڈیننس کے تحت مخصوص اضلاع میں ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین اور دیگر اراکین کو وزیر اعظم نامزد کریں گے، جبکہ دیگر اضلاع کے لیے قائم کی گئی ایگزیکٹیو کمیٹی کے اراکین کو گورنر خیبرپختونخوا نامزد کریں گے ۔

    خصوصی منصوبوں سے متعلق آرڈیننس کو دیگر قوانین پر بالادستی حاصل ہوگی، خصوصی منصوبوں سے متعلق آرڈیننس کے تحت کیے گئے اقدامات اور احکامات کے خلاف سول عدالتوں کا دائرہ اختیار نہیں ہوگا ۔

    صدارتی آرڈیننس کے تحت خیبرپختونخوا سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ میں ترمیم کے ساتھ مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق قانون میں نئی شق شامل کی گئی ہے ۔

    صدارتی آرڈیننس کے تحت ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ریلیجس ایجوکیشن کے ساتھ رجسٹرڈ مدارس کو سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ کے تحت دوبارہ رجسٹریشن کی ضرورت نہیں ہوگی ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپٹرول کی قیمت میں کمی اور ڈيزل کے نرخ برقرار رکھنے کا اعلان
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پٹرول کی قیمت میں کمی اور ڈيزل کے نرخ برقرار رکھنے کا اعلان

    نومبر 23, 2026

    خیبرپختونخوا کے شائقینِ کرکٹ کے لیے بڑی خوشخبری: پی ایس ایل کا آغاز پشاور سے ہونے کا اعلان

    نومبر 23, 2026

    خیبرپختونخواحکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ سٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبرپختونخوا کے حوالے سے 5 آرڈیننس جاری، اسمبلی اراکین کی مراعات ختم

    نومبر 23, 2026

    پٹرول کی قیمت میں کمی اور ڈيزل کے نرخ برقرار رکھنے کا اعلان

    نومبر 23, 2026

    خیبرپختونخوا کے شائقینِ کرکٹ کے لیے بڑی خوشخبری: پی ایس ایل کا آغاز پشاور سے ہونے کا اعلان

    نومبر 23, 2026

    بی ایس ڈی آئی بلوچستان: صوبہ بھر میں عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری

    نومبر 23, 2026

    خیبرپختونخواحکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ سٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.