آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا، اس حوالے پٹرولیم ڈویژں نے اعلامیہ بھی جاری کردیا ۔
اسلام آباد: پٹرولیم ڈویژں کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق اوگرا نے 24 نومبر کیلیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرتے ہوئے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ۔
نوٹی فکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 3 روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد پٹرول نئی قیمت 319 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے ۔
نوٹی فکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے، ڈیزل کی فی لٹر 357 روپے ہے جو 24 نومبر تک نافذ رہے گی ۔
نوٹی فکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد 24 نومبر تک کیلئے ہوگا ۔

