Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, نومبر 24, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • وزیراعظم سے گورنر خیبر پختونخوا کی ملاقات، دہشت گردی کے خاتمے اور ترقیاتی منصوبوں پر اہم فیصلے
    • یہ مشن آخری نہیں، مستقبل میں مزید مشترکہ خلائی مشن بھی ہوں گے: پاکستانی خلاباز ذیشان علی
    • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 78 ہزار 542 پوائنٹس کی سطح پر بند
    • ایس آئی ایف سی: پاکستان اور اٹلی کے درمیان ماربل و معدنی شعبہ میں تکنیکی تعاون کے فروغ میں اہم پیشرفت
    • ایس آئی ایف سی: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات روشن
    • وزیراعظم کی ہوائی اڈوں پر سمارٹ سکیننگ سسٹم جلد فعال کرنے اور 24.4 ارب کی ٹیکس بے ضابطگیوں پر کارروائی کی ہدایت
    • حکومت بلوچستان کا دہشتگردوں کی معلومات فراہم کرنے پر کروڑوں روپے انعام کا اعلان
    • بنوں: سیکورٹی فورسز کا مخلتف علاقوں میں گرینڈ آپریشن، 3 بدنام زمانہ دہشتگرد ہلاک
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • خاص خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » وزیراعظم سے گورنر خیبر پختونخوا کی ملاقات، دہشت گردی کے خاتمے اور ترقیاتی منصوبوں پر اہم فیصلے
    خیبرپختونخوا نومبر 24, 2026

    وزیراعظم سے گورنر خیبر پختونخوا کی ملاقات، دہشت گردی کے خاتمے اور ترقیاتی منصوبوں پر اہم فیصلے

    Facebook Twitter Email
    Governor Khyber Pakhtunkhwa meets Prime Minister, important decisions on eradication of terrorism and development projects
    سکیورٹی فورسز اور خیبر پختونخوا پولیس کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، وفاق صوبے کے ساتھ کھڑا ہے، وزیراعظم کی یقین دہانی
    Share
    Facebook Twitter Email

    وزیراعظم شہباز شریف سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات، امن و امان اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا ہے، اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کیے گئے فیصلوں پر مؤثر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے وفاقی حکومت اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی ۔

    اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اہم ملاقات کی، جس میں صوبے میں سکیورٹی کی صورتحال، انسدادِ دہشت گردی کے اقدامات اور عوامی بہبود کے منصوبوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی شریک تھے ۔

    ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا میں دیرپا امن کے قیام، دہشت گردی کے مکمل قلع قمع اور عوامی فلاح کے کاموں کے لیے وفاق کی جانب سے مکمل مدد فراہم کرنے کا یقین دلایا ۔

    انہوں نے سکیورٹی فورسز اور صوبائی پولیس کے جوانوں کی لازوال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کیے گئے فیصلوں پر مؤثر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے وفاقی حکومت اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی ۔

    انہوں نے اس عزم کو بھی دہرایا کہ صوبے کی مجموعی ترقی اور عوام کے معیارِ زندگی کو بلند کرنے میں وفاق ہر سطح پر تعاون جاری رکھے گا ۔

    شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ صوبے کے شہریوں کو تعلیم، صحت اور دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لیے دستیاب تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور سماجی ترقی کے اشاریوں کو بہتر بنانے پر خاص توجہ مرکوز رکھی جائے ۔

    مزید برآں، انہوں نے صوبے میں کھیلوں کے میدان آباد کرنے اور نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کے لیے سہولیات فراہم کرنے کی بھی تلقین کی ۔

    دوسری جانب گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم کو صوبے میں امن و امان کی بحالی اور بہتری کے لیے اپنی اور خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleیہ مشن آخری نہیں، مستقبل میں مزید مشترکہ خلائی مشن بھی ہوں گے: پاکستانی خلاباز ذیشان علی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    وزیراعظم کی ہوائی اڈوں پر سمارٹ سکیننگ سسٹم جلد فعال کرنے اور 24.4 ارب کی ٹیکس بے ضابطگیوں پر کارروائی کی ہدایت

    نومبر 24, 2026

    بنوں: سیکورٹی فورسز کا مخلتف علاقوں میں گرینڈ آپریشن، 3 بدنام زمانہ دہشتگرد ہلاک

    نومبر 24, 2026

    خیبر پختونخوا میں نافذ گورنر راج میں توسیع کی جائے گی، وفاقی وزیر طارق فضل چودھری

    نومبر 24, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    وزیراعظم سے گورنر خیبر پختونخوا کی ملاقات، دہشت گردی کے خاتمے اور ترقیاتی منصوبوں پر اہم فیصلے

    نومبر 24, 2026

    یہ مشن آخری نہیں، مستقبل میں مزید مشترکہ خلائی مشن بھی ہوں گے: پاکستانی خلاباز ذیشان علی

    نومبر 24, 2026

    پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 78 ہزار 542 پوائنٹس کی سطح پر بند

    نومبر 24, 2026

    ایس آئی ایف سی: پاکستان اور اٹلی کے درمیان ماربل و معدنی شعبہ میں تکنیکی تعاون کے فروغ میں اہم پیشرفت

    نومبر 24, 2026

    ایس آئی ایف سی: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات روشن

    نومبر 24, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.