وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں مزید کمی کا اعلان کر دیا ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری کر دیا گیا ۔
اوگرا کے اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ قیمتوں میں یہ ردوبدل وفاقی حکومت کے طے شدہ پرائسنگ میکنزم کے مطابق عمل میں لایا گیا ہے، جاری کردہ تفصیلات کے تحت پٹرول فی لیٹر 4 روپے سستا کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کا نیا نرخ 314 روپے فی لیٹر مقرر ہوا ہے ۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 5 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، اور اب یہ 348 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔ اوگرا کے مطابق ان نئی قیمتوں کا نفاذ 26 نومبر 2026 کے لیے ہوگا ۔
واضح رہے کہ حکومت نے ایک روز قبل بھی پٹرولیم مصنوعات سستی کی تھیں، جس کے نتیجے میں پٹرول 318 اور ڈیزل 353 روپے فی لیٹر کی سطح پر آ گیا تھا ۔

