Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اتوار, نومبر 29, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پاک فوج کے دستے دفاعی تعاون کیلئے سعودی عرب روانہ، حرمین شریفین کے تحفظ کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ
    • وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پاکستان کے پہلے خلاباز ذیشان سے خلا میں براہ راست گفتگو، حوصلہ افزائی کی
    • خیبرپختونخوا میں رواں سال 534 دہشت گرد ہلاک، 1597 مقدمات درج، 6022 ملزمان تاحال مفرور، سی ٹی ڈی
    • شمالی وزیرستان: میر علی میں فتنہ الخوارج کی جانب سے خواتین کو انسانی ڈھال بنانے کے ویڈیو شواہد سامنے آگئے
    • شمالی وزیرستان: پاک فوج کا مفت میڈیکل کیمپ، 130 سے زائد خاندانوں میں راشن بھی تقسیم کیا گیا
    • جنوبی وزیرستان میں گرینڈ قبائلی جرگہ، امن اور ترقیاتی منصوبوں پر اہم فیصلے
    • افغان صوبے کنڑ میں سکول کے قریب خوفناک دھماکہ، 7 طلبا جاں بحق، درجنوں زخمی
    • خلا سے براہِ راست رابطہ: پاکستانی خلاباز ذیشان علی کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے گفتگو
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • خاص خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » جنوبی وزیرستان میں گرینڈ قبائلی جرگہ، امن اور ترقیاتی منصوبوں پر اہم فیصلے
    امن نومبر 28, 2026

    جنوبی وزیرستان میں گرینڈ قبائلی جرگہ، امن اور ترقیاتی منصوبوں پر اہم فیصلے

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    وانا: جنوبی وزیرستان میں گرینڈ قبائلی جرگے کا انعقاد کیا گیا.

    جرگے میں پائیدار امن کے قیام، ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور عوامی مسائل کے حل سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    جرگے میں علاقائی نمائندہ و ترقیاتی کونسل کے چیئرمین انجینئر شوکت اللہ خان، وائس چیئرمین ملک خان مرجان وزیر اور ایریا ڈویلپمنٹ سیکرٹریٹ کے ایڈمنسٹریٹر یحییٰ اخونزادہ بھی موجود تھے۔ کور کمانڈر پشاور نے جرگے میں شرکت کی۔

    جرگے میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ جنوبی وزیرستان میں ترقیاتی منصوبوں پر جلد کام شروع کیا جائے گا، جس سے بنیادی سہولیات کی فراہمی، عوامی مشکلات میں کمی اور علاقے کی معاشی و سماجی ترقی کو فروغ ملے گا۔

    شرکاء نے سیکیورٹی فورسز، سول انتظامیہ اور قبائلی عمائدین کے درمیان باہمی اعتماد، مؤثر رابطہ کاری اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے مشترکہ اقدامات کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

    جرگے میں مختلف قبائل کے عمائدین اور مختلف طبقہ ہائے فکر کے نمائندوں نے شرکت کی اور علاقے کی ترقی و خوشحالی کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

    اس موقع پر ضلعی انتظامیہ، مختلف سرکاری محکموں، علمائے کرام، اساتذہ، تاجر برادری، سماجی کارکنوں، صحافیوں، نوجوانوں اور خواتین کی بھی بھرپور نمائندگی موجود تھی۔

    جرگے کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جنوبی وزیرستان کی ترقی، پائیدار امن اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے تمام متعلقہ فریق اپنا بھرپور اور مؤثر کردار ادا کریں گے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleافغان صوبے کنڑ میں سکول کے قریب خوفناک دھماکہ، 7 طلبا جاں بحق، درجنوں زخمی
    Next Article شمالی وزیرستان: پاک فوج کا مفت میڈیکل کیمپ، 130 سے زائد خاندانوں میں راشن بھی تقسیم کیا گیا
    Saqib Butt

    Related Posts

    خیبرپختونخوا میں رواں سال 534 دہشت گرد ہلاک، 1597 مقدمات درج، 6022 ملزمان تاحال مفرور، سی ٹی ڈی

    نومبر 28, 2026

    شمالی وزیرستان: میر علی میں فتنہ الخوارج کی جانب سے خواتین کو انسانی ڈھال بنانے کے ویڈیو شواہد سامنے آگئے

    نومبر 28, 2026

    شمالی وزیرستان: پاک فوج کا مفت میڈیکل کیمپ، 130 سے زائد خاندانوں میں راشن بھی تقسیم کیا گیا

    نومبر 28, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پاک فوج کے دستے دفاعی تعاون کیلئے سعودی عرب روانہ، حرمین شریفین کے تحفظ کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ

    نومبر 29, 2026

    وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پاکستان کے پہلے خلاباز ذیشان سے خلا میں براہ راست گفتگو، حوصلہ افزائی کی

    نومبر 28, 2026

    خیبرپختونخوا میں رواں سال 534 دہشت گرد ہلاک، 1597 مقدمات درج، 6022 ملزمان تاحال مفرور، سی ٹی ڈی

    نومبر 28, 2026

    شمالی وزیرستان: میر علی میں فتنہ الخوارج کی جانب سے خواتین کو انسانی ڈھال بنانے کے ویڈیو شواہد سامنے آگئے

    نومبر 28, 2026

    شمالی وزیرستان: پاک فوج کا مفت میڈیکل کیمپ، 130 سے زائد خاندانوں میں راشن بھی تقسیم کیا گیا

    نومبر 28, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.