Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, اگست 16, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبرپختونخوا حکومت اور عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں،وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا علی امین گنڈاپور کو ٹیلیفون
    • آزاد پاکستان کی غلام گردشیں
    • اسلام آباد میں ہائیکنگ ٹریلز پر 19 اگست تک شہریوں کا داخلہ بند کردیا گیا
    • مالاکنڈ: رہنما جے یو آئی کے بیٹے کی فائرنگ، بیٹا، بیٹی جاں بحق، مفتی کفایت اللہ زخمی
    • مصالحت سچے دل سے معافی مانگنے سے ممکن ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
    • باجوڑ میں نقل مکانی
    • 78 واں یوم آزادی خیبر نیٹ ورک پشاور سنٹر میں قومی جذبے کیساتھ منایا گیا
    • فوج کو دہشتگردی کے نام پر معصوم عوام کی جان لینے میں دلچسپی نہیں، ترجمان پاک فوج
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » فیصلہ کرنا ہوگا دھرنے دینے ہیں یا ترقی کرنی ہے، وزیراعظم شہبازشریف
    اہم خبریں

    فیصلہ کرنا ہوگا دھرنے دینے ہیں یا ترقی کرنی ہے، وزیراعظم شہبازشریف

    نومبر 19, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    A decision has to be made whether to give sit-ins or to develop, Prime Minister Shehbaz Sharif
    دھرنے ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں، پاکستان کو معیشت بحالی اور سیاسی استحکام جیسے چیلنجز کا سامنا ہے،شہبازشریف
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوا۔

    اجلاس میں وفاقی وزرا،آرمی چیف جنرل عاصم منیر، ڈی جی آئی ایس آئی سمیت انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ بھی شریک ہوئے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت سب کی محنت اور دیانت داری کی وجہ سے آہستہ آہستہ استحکام کی طرف بڑھ رہی ہے، جس میں وفاق اور صوبوں سمیت سب کا کردار ہے، جس پر سب کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی اور خوش حالی استحکام، معاشی اور سیاسی استحکام ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں، اس کے بغیر کوئی بھی معاشرہ آگے نہیں بڑھ سکتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ترقی اور خوش حالی کے لیے انتہائی اہم ہے کہ ملک کے اندر معاشی اور سیاسی استحکام ہو، اس کے لیے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہے اور اس پر کھل کر بات کرنی چاہیے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کا پروگرام منظور کروانے میں صوبوں کی وفاق کی پوری مدد کی، وزیراعلیٰ پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کا اس تعاون پر شکرگزار ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ اسی کے نتیجے میں آج پاکستان کا اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی سب سے اونچی سطح پر ہے، ملک میں مہنگائی سنگل ڈیجیٹ پر ہے اور شرح سود 22 فیصد سے کم ہو کر 15 فیصد پر آگیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آئی ٹی کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ ہوا، بیرونی ترسیلات میں اچھا اضافہ ہوا ہے، یہ تمام پہلو اس طرف اشارہ کر رہے ہیں استحکام آہستہ آہستہ آرہا ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ترقی اور خوش حالی کے راستے کھل گئے ہیں بلکہ وہ اس وقت ممکن ہوگا جب ملک کے اندر سرمایہ کاری ہو، پاکستانی سرمایہ کاروں کے ساتھ ساتھ بیرونی سرمایہ کاری ہو۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پہلے اندرونی طور پر سرمایہ کاری ہوتی ہے اور اس کے بعد حوصلہ پا کر غیرملکی سرمایہ کار آتے ہیں، اس کے علاوہ کوئی اور طریقہ کار نہیں ہے اور آئی ایم ایف کا موجودہ پروگرام پاکستان کی تاریخ کا آخری پروگرام ہوگا۔

    معاشی استحکام کے حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی ٹی برآمدات اور ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، ملکی ترقی کے لیے ٹیکس آمدن بڑھانی اور ٹیکس چوری روکنا ہوگی۔ غریب عوام نے 77 سال قربانیاں دیں اوراب اشرافیہ کو قربانی دینا ہوگی۔

    وزیراعظم نے کہا کہ دھرنے اورلانگ مارچ ترقی کے راستے کی رکاوٹ ہیں، درخواست ہے کہ سب مل بیٹھ کرمعاملات پرغورکریں، ہمیں فیصلہ کرنا ہوگا کہ ترقی چاہیے یا انتشار، ملک کی خوش حالی کے لیے وفاق اورصوبوں کومل کرکام کرنا ہوگا۔وزیراعظم نے تمام طبقات پر زور دیا کہ وہ ملکی ترقی، اتحاد اور خوش حالی کے لیے یکجہتی کے ساتھ آگے بڑھیں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھاکہ  آئی ایم ایف پروگرام کیلئے ہمیں سعودی عرب، یو اے ای اور چین کی مدد لینا پڑی ہمیں ٹیکس بیس بڑھانا ہے لیکن یہ راتوں رات نہیں ہوگا، سب کو ہاتھ بٹانا ہوگا، ہمارے پاس اربوں روپے کے معدنی ذخائر ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب نے ایگری کلچر ٹیکس میں لیڈ لی ہے، وزیراعلیٰ کے پی نے بھی کابینہ سے ایگری کلچر ٹیکس منظور کرالیا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleبلوچستان میں دہشتگرد تنظیموں کےخلاف جامع فوجی آپریشن کی منظوری دے دی گئی
    Next Article تحریک انصاف پنجاب 24 نومبر کے احتجاج کی مخالف
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    خیبرپختونخوا حکومت اور عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں،وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا علی امین گنڈاپور کو ٹیلیفون

    اگست 16, 2025

    اسلام آباد میں ہائیکنگ ٹریلز پر 19 اگست تک شہریوں کا داخلہ بند کردیا گیا

    اگست 16, 2025

    مالاکنڈ: رہنما جے یو آئی کے بیٹے کی فائرنگ، بیٹا، بیٹی جاں بحق، مفتی کفایت اللہ زخمی

    اگست 16, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبرپختونخوا حکومت اور عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں،وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا علی امین گنڈاپور کو ٹیلیفون

    اگست 16, 2025

    آزاد پاکستان کی غلام گردشیں

    اگست 16, 2025

    اسلام آباد میں ہائیکنگ ٹریلز پر 19 اگست تک شہریوں کا داخلہ بند کردیا گیا

    اگست 16, 2025

    مالاکنڈ: رہنما جے یو آئی کے بیٹے کی فائرنگ، بیٹا، بیٹی جاں بحق، مفتی کفایت اللہ زخمی

    اگست 16, 2025

    مصالحت سچے دل سے معافی مانگنے سے ممکن ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

    اگست 16, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.