ہرارے میں کھیلے گئے ٹی توینٹی سیریز کے تیسرے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور افغانستان کو جیت کیلئے 128 رنز کا ہدف دیا ۔
زمبابوے کی جانب سے برین بینیٹ نے 31 اور ویسلے مدھی ویرا نے 21 رنز کی اننگز کھیلی، افغانستان کی جانب سے راشد خان نے 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔
زمبابوے کی جانب سے دیا گیا 128 رنز کا ہدف افغانستان نے 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے کامیابی حاصل کی اور سیریز بھی دو ایک سے اپنے نام کرلی ۔
افغانستان کی جانب سے سب سے زیادہ عظمت اللہ عمرزئی نے 34 ، محمد نبی نے 24 اور گلبدین نائب نے 22 رنز کی اننگز کھیلی ۔
میچ میں شاندار آل راونڈ کارکردگی پر عظمت اللہ عمرزئی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ، سیریز میں 8 وکٹیں لینے پر نوین الحق سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار دیئے گئے ۔