Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, جولائی 23, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز بھی اضافہ
    • ایس ایچ او تھانہ رحمان بابا یوسف شاہ کی کاروائی، اسلحہ نمائش کرنے والا گرفتار
    • مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک، خواتین خودکش بمبار سمیت متعدد گرفتار
    • پاکستان کا دوٹوک مؤقف: ہر صورت اپنے بحری مفادات کا تحفظ کیا جائے گا
    • دو طرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کا عزم، نائب وزیراعظم اور نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ کی ملاقات
    • وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف کی اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں، معاشی اصلاحات پر پیش رفت کا جائزہ
    • مون سون بارشیں: صدر آصف علی زرداری کی تمام اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت
    • حکومت اُردو زبان کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی، وفاقی وزیر اورنگزیب خان کچھی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » افغانستان کی بلااشتعال فائرنگ، پاکستان کا مؤثر جواب ، متعدد افغان فوجی ہلاک، کئی پوسٹیں تباہ
    اہم خبریں

    افغانستان کی بلااشتعال فائرنگ، پاکستان کا مؤثر جواب ، متعدد افغان فوجی ہلاک، کئی پوسٹیں تباہ

    اکتوبر 12, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Afghanistan's unprovoked firing, Pakistan's effective response, several Afghan soldiers killed, several posts destroyed
    پاکستانی فورسز نے کارروائی کے دوران افغان فورسز کی 19 اہم سرحدی پوسٹوں پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے، ذرائع
    Share
    Facebook Twitter Email

    خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں پاک افغان بارڈر پر افغانستان کی طرف سے بِلا اشتعال فائرنگ پر پاک فوج نے بھرپور جواب دیتے ہوئے کئی چیک پوسٹوں کو تباہ کردیا، افغان طالبان کئی لاشیں اور پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان فورسز نے خیبر پختونخوا میں پاک افغان سرحد انگور اڈا، باجوڑ، کرم، دیر اور چترال میں بلا اشتعال فائرنگ کی، ذرائع کے مطابق افغانستان کی جانب سے بلوچستان میں بارام چاہ کی سرحد پر بھی شدید فائرنگ کی گئی ۔

    سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کی شدید فائرنگ کا مقصد خوارج کی تشکیلوں کو بارڈر پار کروانا بھی تھا، جسے پاک فوج نے فوری طور پر ناکام بناتے ہوئے بھرپور جوابی کارروائی کی ہے ۔

    سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی فوج کی چوکس اور مستعد پوسٹوں کی جانب سے تیزی کے ساتھ بھرپور اور شدید جواب دیا گیا، پاک فوج نے فوری طور پر شدید رد عمل دیتے ہوئے متعدد افغانی پوسٹوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا ۔

    سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی فوج کی چوکس اور مستعد پوسٹوں کی جانب سے تیزی کے ساتھ بھرپور اور شدید جواب دیا گیا جو اب بھی جاری ہے، پاک فوج نے فوری طور پر شدید رد عمل دیتے ہوئے متعدد افغانی پوسٹوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا ۔

    پاکستان نے طالبان کے منوجیا کیمپ بٹالین ہیڈ کوارٹرپر کامیاب اسٹرائیک کی اور منوجیا کیمپ بٹالین ہیڈ کوارٹرمکمل طور پرتباہ کر دیا گیا، کیمپ میں موجود درجنوں طالبان سپاہی اور خارجیوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں ۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان کی بروقت کارروائی سے افغانستان کی متعدد بارڈر پوسٹیں تباہ، درجنوں افغان فوجی اور خارجی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔

    پاک فوج کا 19 افغان پوسٹوں پر قبضہ: ۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز نے کارروائی کے دوران افغان فورسز کی 19 اہم سرحدی پوسٹوں پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے ۔

    ذرائع نے بتایا کہ افغان حدود سے پاکستان پر ہونے والی گولہ باری اور فائرنگ کے جواب میں رات گئے سے جاری جوابی آپریشن میں پاک فوج نے نہ صرف اہداف کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا بلکہ ان پوسٹوں پر بھی قبضہ کر لیا جہاں سے پاکستانی علاقوں کو نشانہ بنایا جا رہا تھا ۔

    زیرِ قبضہ پوسٹوں پر آگ اور تباہی کے واضح مناظر دیکھے جا سکتے ہیں، جبکہ متعدد افغان طالبان اور سیکیورٹی اہلکار پوسٹیں خالی چھوڑ کر فرار ہو چکے ہیں،پاک فوج نے باجوڑ کے سامنے کنڑ افغان پوسٹ تباہ کردی گئی، پوسٹ میں آگ لگی ہوئی نظر آ رہی ہے، افغان پوسٹ کو مکمل طور پر جلتے اورتباہ ہوتے دیکھاجاسکتاہے ۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق طالبان اپنی متعدد پوسٹیں چھوڑ کر بھی فرار، لاشیں بکھری ہوئی ہیں، افغانستان کی جانب سے یہ جارحیت اُس وقت کی جا رہی ہے جب افغان وزیر خارجہ ہندوستان کا دورہ کر رہا ہے ۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز کی جانب سے پاک افغان بارڈر کے قریب موجود خوارج اور داعش کے دہشت گرد کیمپوں اور ٹھکانوں کو انتہائی مہارت کے ساتھ نشانہ بنایا جاررہا ہے جبکہ افغان فورسز کئی علاقوں سے پسپائی اختیار کر چکی ہیں ۔

    پاکستان کی جانب سے آرٹلری، ٹینکوں، ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا، اسکے علاوہ داعش اور خوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے لئے فضائی وسائل اور ڈرونز کا بھی استعمال کیا گیا ۔

    سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دورانِ میلا اور ترکمانزئی کیمپس کو ہدف بنا کر تباہ کیا گیا جبکہ خرلاچی سیکٹر میں ویڈیو میں پاکستانی فورسز افغانی پوسٹوں کو درست نشانے پر مارتی دکھائی دے رہی ہیں۔ مزید براں، افغان جنڈوسر پوسٹ بھی مکمل طور پر تباہ کر دی گئی ہیں ۔

    ذرائع نے یہ بھی واضح کیا کہ کارروائیوں کے دوران پاکستانی فورسز انتہائی احتیاط سے کام لے رہی ہیں تاکہ صرف وہی اہداف نشانہ بنائے جائیں جو براہِ راست پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہے ہیں اور غیرجانبدار یا سویلین اہداف کو ممکنہ حد تک محفوظ رکھا جائے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleفیلڈ مارشل کی قیادت میں پاک فوج نے افغان اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا، وزیراعظم شہبازشریف
    Next Article انگور اڈہ میں پاک فوج کی بڑی پیش قدمی، افغان پوسٹوں پر قبضے کے بعد پاکستان کا پرچم لہرا دیا گیا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز بھی اضافہ

    جولائی 23, 2026

    ایس ایچ او تھانہ رحمان بابا یوسف شاہ کی کاروائی، اسلحہ نمائش کرنے والا گرفتار

    جولائی 23, 2026

    مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک، خواتین خودکش بمبار سمیت متعدد گرفتار

    جولائی 23, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز بھی اضافہ

    جولائی 23, 2026

    ایس ایچ او تھانہ رحمان بابا یوسف شاہ کی کاروائی، اسلحہ نمائش کرنے والا گرفتار

    جولائی 23, 2026

    مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک، خواتین خودکش بمبار سمیت متعدد گرفتار

    جولائی 23, 2026

    پاکستان کا دوٹوک مؤقف: ہر صورت اپنے بحری مفادات کا تحفظ کیا جائے گا

    جولائی 23, 2026

    دو طرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کا عزم، نائب وزیراعظم اور نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ کی ملاقات

    جولائی 23, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.