کراچی: سٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کااعلان کردیا جس کے مطابق شرح سود میں مزید 2 فیصد کمی کا کا اعلان کردیا گیا ۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری مانیٹری پالیسی بیان کے مطابق شرح سود میں 2 فیصد کمی کی گئی جس کے بعد شرح سود 15 فیصد سے کم ہوکر 13 فیصد ہوگئی ہے ۔
کمی کے بعد پالیسی ریٹ 15 فیصد سے کم ہوکر 13 فیصد پر آگیا ہے اس کا اطلاق 17 دسمبر 2024ء سے ہوگا ۔
اعلامیے کے مطابق شرح سود میں 200 بیسس پوائنٹس کمی کی گئی ہے، مہنگائی توقع سے زیادہ تیزی سے کم ہوئی ہے اور نومبر2024میں عمومی مہنگائی کی شرح کم ہوکر 4.9 فیصد رہ گئی ۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ زرمبادلہ ذخائر 12 ارب ڈالر تک پہنچ گئے، زری پالیسی کمیٹی نے 2025میں جی ڈی پی کی نمو 2.5 سے 3.5 فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ظاہرکی ہے ۔
واضح رہے کہ سٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کا تسلسل جاری ہے اور یہ پانچویں بار شرح سود کم کی گئی ہے ۔