اپنے ایک بیان میں مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ وفاقی وزراء خیبرپختونخوا حکومت پر تنقید کے ذریعے اپنی بدترین کارکردگی چھپانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ درباری وزراء روزانہ خیبر پختونخوا حکومت پر بے جا تنقید کرکے وفاق کی اصلیت چھپانے کی کوشش کررہے ہیں۔
مشیر اطلاعات نے کہا کہ وفاقی وزراء کی خیبر پختون خوا حکومت پر تنقید ایسا ہے کہ چھلنی لوٹے سے کہے آپ میں دو سراخ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وفاقی درباری وزراء خیبر پختون خوا حکومت پر تنقید کی بجائے آئی پی پی پیز کے مہنگے معاہدوں پر قوم کو جواب دیں۔
بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ جعلی حکومت آئی پی پی پیز کے مہنگے معاہدوں کے ذریعے عوام کی جیبوں پر ڈاکے ڈال رہی ہے۔
لوڈشیڈنگ اور بجلی بلوں نے عوام کا جینا محال کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ درباری وزراء کی خدمت میں عرض ہے کہ دہشت گردی کراس بارڈر مسئلہ ہے بارڈر کا انتظام وانصرام وفاق کی ذمہ داری ہے۔
بیرسٹر سیف کا یہ بھی کہنا تھا کہ پنجاب میں بارشوں نے تباہی مچا دی اوربڑے میاں خاندان سمیت مری میں گھوم رہے ہیں۔
بیرسٹر سیف کے مطابق عوامی خدمت کے بجائے مینڈیٹ چوروں نے اقتدار میں آکر بیرون ملک اثاثے بنانے پر ترجیح دی۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وفاقی وزراء کو عوام کی فکر ہے تو صحت جیسا منصوبہ شروع کرنے کی ہمت کریں۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ بہترین کارکردگی کے باعث خیبر پختونخوا سے تمام پارٹیوں کا صفایا کردیا۔
بدھ, نومبر 5, 2025
بریکنگ نیوز
- پاک افغان مذاکرات میں پیشرفت کی امید ہوتی ہے تبھی بات کی جاتی ہے، خواجہ آصف
- 27 ویں آئینی ترمیم صوبائی خودمختاری پر ڈاکہ ہے، وزیر اعلیٰ پختونخوا سہیل آفریدی
- پاک سعودی عرب معاہدہ خوش آئند ، امیر قطر کا اگلے سال پاکستان کا دورہ کرنے کا اعلان
- سپریم کورٹ کی کینٹین میں گیس سلنڈر دھماکے کا ایک زخمی دم توڑ گیا
- نیویارک میں اسلامو فوبیا کی کوئی گنجائش نہیں، ظہران ممدانی
- پہلا ون ڈے: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی
- 27 ویں آئینی ترمیم بحث کیلئے پارلیمان میں پیش کی جائے گی،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار
- غربت کا خاتمہ اور سب کیلئے باعزت روزگار کی فراہمی وقت کی ضرورت ہے، صدر آصف علی زرداری

