Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, اگست 12, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) سے نواز دیا گیا
    • پنجگور میں خفیہ اطلاع پر سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک
    • بلوچستان کے مسائل کا حل علیحدگی پسندی یا تشدد نہیں، سینیٹر انوارالحق کاکڑ
    • پشاور ہائیکورٹ کا افغان صحافیوں کو ملک بدر نہ کرنے کا حکم، وفاقی حکومت کو 60 دن میں فیصلہ کرنے کی ہدایت
    • راولپنڈی: مال روڈ پر فائرنگ کرنے والا ملزم سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ہلاک
    • بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہوئی تو جمعرات کو پورا پاکستان ڈی چوک بنادیں گے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
    • اسلام آباد ہائیکورٹ نے ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر مملکت اور وزیراعظم کو نوٹس جاری کردیا
    • حرمین شریفین کا تحفظ پاکستان کے عوام اور مسلح افواج کیلئے اہم فریضہ ہے، وزیراعظم شہبازشریف
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » خیبرپختونخوا حکومت نے بنوں امن جرگے کے مطالبات تسلیم کرلئے
    اہم خبریں جولائی 25, 2024

    خیبرپختونخوا حکومت نے بنوں امن جرگے کے مطالبات تسلیم کرلئے

    Facebook Twitter Email
    All the demands of Bannu Aman Jirga were accepted
    Share
    Facebook Twitter Email

     پشاور میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا  علی امین گنڈاپور کی کی صدارت میں  ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں شرکا نے بنوں امن جرگہ کے بیشتر مطالبات کو تسلیم کیا۔

    ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے شرکا نے بنوں امن جرگہ کے بیشتر مطالبات سے اتفاق کیا ہے اور اس حوالے سے مشترکہ اجلاس کا اعلامیہ  بھی جاری کردیا گیا۔

    اعلامیے کے مطابق دہشت گرد ہر رُوپ میں قابل مذمت اوران کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ  علی امین گنڈاپور نے پولیس کو مسلح غیرسرکاری شخص کے خلاف بھرپور قانونی کارروائی کے احکامات جاری کردیے۔

    اعلامیے کے مطابق کسی بھی غیر سرکاری مسلح گروپ کے دفاتر ، اڈے یا چیکنگ غیر قانونی ہے اور ان کے خلاف پولیس صوبے بھر میں بلاتفریق ایکشن لے گی۔

    مشترکہ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ آپریشن سے متعلق عسکری اداروں نے واضح کردیا کہ صوبے میں کوئی آپریشن نہیں ہورہا۔ مقامی طور پر دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائی پولیس اور محکمہ انسداد دہشتگردی یعنی سی ٹی ڈی  کرے گی۔ کچھ علاقوں کی نوعیت، جغرافیہ اور بارڈرسے نزدیک ہونے کی وجہ سے افواج پاکستان سے مدد لی جائے گی۔

    اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ  پولیس کو ہمہ وقت اور باقاعدہ گشت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پولیس کوصوبہ بھر اور خصوصی طورپرجنوبی اضلاع میں مزید نفری اور گاڑیاں فراہم کی جائیں گی۔ ساتھ ہی نئی اسامیوں کی تخلیق میں جنوبی اضلاع کو ترجیح دی جائے گی۔

    اعلامیے کے مطابق چونکہ سرحدی قبائلی اضلاع کے عوام مقامی قبائل کے ساتھ تجارت پر انحصار کرتے ہیں جس کے لئے مختلف سرحدوں پر نقل و حرکت ہوتی رہی ہے ۔طورخم، خرلاچی،انگور اڈا، غلام خان، باجوڑ اور مہمند کے روایتی بارڈر ز پر بھی تجارت کی اجازت دی جائے ۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس سلسلے میں درخواست وفاقی حکومت کو بھی پیش کی گئی ہے ۔اس سے مقامی لوگوں کو روزگار ملے گا اور خوشحالی بھی میسر آئے گی ۔اس سے قانونی کاروبار  سے سمگلنگ کی حوصلہ شکنی بھی ہوگی اور محصولات میں آمد نی بھی بڑھے گی۔

    ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں کور کمانڈر پشاور، چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس کے علاوہ بنوں جرگہ کے ارکان شریک ہوئے۔ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleملک بھر میں سونےکی قیمت میں کتنی کمی ہوئی ہے؟
    Next Article پی ٹی آئی کے39 اراکینِ قومی اسمبلی پارٹی کے ممبر تسلیم ، نوٹیفکیشن جاری
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) سے نواز دیا گیا

    اگست 11, 2026

    پنجگور میں خفیہ اطلاع پر سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک

    اگست 11, 2026

    بلوچستان کے مسائل کا حل علیحدگی پسندی یا تشدد نہیں، سینیٹر انوارالحق کاکڑ

    اگست 11, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) سے نواز دیا گیا

    اگست 11, 2026

    پنجگور میں خفیہ اطلاع پر سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک

    اگست 11, 2026

    بلوچستان کے مسائل کا حل علیحدگی پسندی یا تشدد نہیں، سینیٹر انوارالحق کاکڑ

    اگست 11, 2026

    پشاور ہائیکورٹ کا افغان صحافیوں کو ملک بدر نہ کرنے کا حکم، وفاقی حکومت کو 60 دن میں فیصلہ کرنے کی ہدایت

    اگست 11, 2026

    راولپنڈی: مال روڈ پر فائرنگ کرنے والا ملزم سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ہلاک

    اگست 11, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.