امریکا نے کہا کہ ایران کے ساتھ کسی قسم کی جنگ نہیں چاہتے، ترجمان امریکی قومی سلامتی کونسل نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ کوئی بھی تنازعہ نہیں چاہتے ہیں، جنگ کا پھیلا امریکا خطے میں نہیں چاہتا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پریس بریفنگ کے دوران ترجمان امریکی قومی سلامتی کونسل جان کربی نے کہا کہ اردن میں امریکی فوجی بیس پر ایک ہی ڈرون حملہ ہوا تھا۔ہمیں معلوم ہے کہ ان گروپوں کے پیچھے ایران ہے۔ امریکی فوجیوں پر حملہ تنازع بڑھانے کے لیے تھا۔فوجی طریقے سے ایرانی حکومت کے ساتھ تنازع نہیں چاہتے۔
جواب اپنے شیڈول، وقت اور اپنے منتخب طریقے سے دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ صدر بائیڈن قومی سلامتی ٹیم کی مشاورت سے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔دوسری جانب امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کا کہنا ہے کہ امریکی فوجیوں کی حفاظت کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں گے۔اردن میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے پر افسوس ہے ۔امریکی فورسز پر حملوں کو برداشت نہیں کریں گے۔لائیڈ آسٹن نے کہا کہ امریکا اور امریکی فورسز کی حفاظت کے لیے تمام اقدامات کریں گے۔یاد رہے کہ اردن میں امریکی اڈے پر ڈرون حملے میں 3امریکی فوجی ہلاک اور 30زخمی ہوئے تھے۔