Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, اکتوبر 23, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • وزیراعظم نے خیبر پختونخوا کیلئے 160 ارب روپے کے فنڈز کی یقین دہانی کرائی ہے،گورنر فیصل کنڈی
    • خیبر پختونخوا پولیس کا وہ ستارہ جس نے موت کو للکارا
    • سہ فریقی ون ڈے سیریز، سری لنکا نے انگلینڈ کا 429 رنز کا ہدف پورا کرکے ناممکن کو ممکن بنادیا
    • کرک میں سی ٹی ڈی کے سرچ آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک، مقابلے کے دوران ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید
    • خیبر پختونخوا میں تعلیم ،صحت، امن سمیت عوامی فلاح کے تمام امور نظر انداز کئےگئے، وزیر اعظم شہبازشریف
    • پاکستان، قطر، ترکیہ اور انڈونیشیا کے درمیان دوحہ میں” بدر” مفاہمتی یادداشت پر دستخط
    • واشنگٹن ڈی سی: پاک-امریکہ ٹیک کنیکٹ 2026 کے تیسرے ایڈیشن کا انعقاد
    • خیبرپختونخوا میں گونر کی جانب سے ڈپٹی کمشنرز کو ایم پی او کے تحت گرفتاری اور نظر بندی کے اختیارات تفویض
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • خاص خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » وفاق اور آزاد کشمیر حکومت کے درمیان رابطہ کاری مؤثر بنانے پر اتفاق
    آزاد کشمیر ستمبر 24, 2026

    وفاق اور آزاد کشمیر حکومت کے درمیان رابطہ کاری مؤثر بنانے پر اتفاق

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    مظفرآباد: وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی سے ون آن ون ملاقات کی.

    ملاقات میں آزاد کشمیر کی ترقی، عوامی فلاح و بہبود اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیراعظم ہاؤس مظفرآباد پہنچنے پر وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

    ملاقات کے دوران انہوں نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو گلدستہ پیش کیا اور نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    ملاقات میں آزاد کشمیر کی ترقیاتی سرگرمیوں، عوامی فلاح و بہبود اور خطے کی موجودہ ترقیاتی ضروریات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

    انجینئر امیر مقام نے کہا کہ وفاقی حکومت آزاد کشمیر کی ترقیاتی ترجیحات کی تکمیل کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔

    انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود سے متعلق منصوبوں کی تکمیل میں بھی وفاقی حکومت اپنا کردار ادا کرے گی۔

    وفاقی وزیر کے مطابق آزاد جموں و کشمیر میں ترقی کے عمل کو آگے بڑھانے اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے وفاقی اور آزاد کشمیر حکومت کے درمیان مؤثر رابطہ کاری ضروری ہے۔

    انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وفاقی حکومت آزاد کشمیر حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون اور رابطہ کاری کو یقینی بنائے گی۔

    وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی نے وفاقی وزیر کی آمد اور نیک خواہشات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

    انہوں نے آزاد کشمیر کی ترقیاتی ترجیحات کے حوالے سے وفاقی حکومت کے تعاون کی یقین دہانی کو سراہا۔

    ملاقات میں وفاقی حکومت اور حکومت آزاد جموں و کشمیر کے درمیان مختلف امور پر رابطہ کاری مزید مؤثر بنانے اور باہمی دلچسپی کے معاملات میں تعاون کو فروغ دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آزاد جموں و کشمیر آزاد کشمیر افتخار گیلانی امیر مقام ترقیاتی منصوبے عوامی فلاح و بہبود کشمیر امور کشمیر کی ترقی مظفرآباد وزیراعظم آزاد کشمیر وفاقی تعاون وفاقی حکومت
    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleوفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی امریکی ایکسپورٹ امپورٹ بینک کے چیئرمین سے ملاقات
    Next Article وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان
    Saqib Butt

    Related Posts

    پاکستان، قطر، ترکیہ اور انڈونیشیا کے درمیان دوحہ میں” بدر” مفاہمتی یادداشت پر دستخط

    اکتوبر 22, 2026

    واشنگٹن ڈی سی: پاک-امریکہ ٹیک کنیکٹ 2026 کے تیسرے ایڈیشن کا انعقاد

    اکتوبر 22, 2026

    پشاور میں وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس، صوبہ میں دہشتگردی کے مکمل خاتمے پر اتفاق

    اکتوبر 22, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    وزیراعظم نے خیبر پختونخوا کیلئے 160 ارب روپے کے فنڈز کی یقین دہانی کرائی ہے،گورنر فیصل کنڈی

    اکتوبر 23, 2026

    خیبر پختونخوا پولیس کا وہ ستارہ جس نے موت کو للکارا

    اکتوبر 22, 2026

    سہ فریقی ون ڈے سیریز، سری لنکا نے انگلینڈ کا 429 رنز کا ہدف پورا کرکے ناممکن کو ممکن بنادیا

    اکتوبر 22, 2026

    کرک میں سی ٹی ڈی کے سرچ آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک، مقابلے کے دوران ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید

    اکتوبر 22, 2026

    خیبر پختونخوا میں تعلیم ،صحت، امن سمیت عوامی فلاح کے تمام امور نظر انداز کئےگئے، وزیر اعظم شہبازشریف

    اکتوبر 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.