Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اتوار, اکتوبر 11, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبر پختونخوا کے حکومتی امور کیلئے 11 رکنی مشاورتی کونسل قائم، کون کون سے نام شامل ہیں؟
    • صدر مملکت نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی منظوری دیدی
    • صدرمملکت سے وزیراعظم کی ملاقات میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ پر اتفاق
    • وزیرِ اعظم شہباز شریف کی تمام بین الاقوامی ایئرپورٹس پر سمارٹ سکینرز فوری نصب کرنے کی ہدایت
    • قومی اقتصادی کونسل نے مختلف شعبوں میں 11 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی
    • ایس آئی ایف سی کے تعاون سے گلگت بلتستان میں صنعتی ترقی اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا
    • گورنر خیبرپختونخوا اور وفاقی وزیر امیر مقام کی اہم ملاقات، صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور اہم سیاسی امور پر تبادلۂ خیال
    • بارکھان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 10 دہشت گرد ہلاک، 2 اہلکار زخمی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » خیبر پختونخوا کے حکومتی امور کیلئے 11 رکنی مشاورتی کونسل قائم، کون کون سے نام شامل ہیں؟
    اہم خبریں اکتوبر 11, 2026

    خیبر پختونخوا کے حکومتی امور کیلئے 11 رکنی مشاورتی کونسل قائم، کون کون سے نام شامل ہیں؟

    Facebook Twitter Email
    An 11-member advisory council has been established for government affairs in Khyber Pakhtunkhwa. What names are included?
    گورنر صوبائی امور کی انجام دہی کے دوران مشاورتی کونسل سے معاونت حاصل کریں گے،اعلامیہ
    Share
    Facebook Twitter Email

    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی سربراہی میں 11 رکنی خصوصی ایڈوائزری کونسل کے اراکین کے نام سامنے آ گئے،گورنر کی خصوصی ایڈوائزری کونسل میں ملک کی اہم انتظامی، معاشی، قانونی، سیاسی اور طبی شخصیات شامل ہیں ۔

    سمر ہارون بلور (انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ): ۔

    سمر ہارون بلور ایڈوائزری کونسل میں اطلاعات و نشریات کے امور دیکھیں گی، وہ عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کی سابق صوبائی سیکریٹری اطلاعات اور پارٹی کی سابق ترجمان رہ چکی ہیں، خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کی چیئرپرسن کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکی ہیں ۔

    ڈاکٹر سید عامر عبداللہ (ایجوکیشن):۔

    سابق نگران صوبائی وزیر ڈاکٹر سید عامر عبداللہ ایڈوائزری کونسل میں تعلیم کے امور دیکھیں گے،ڈاکٹر سید عامر عبداللہ سابق نگران وزیر صنعت و تجارت اور اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے کنسلٹنٹ رہ چکے ہیں ۔

    لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نگار جوہر خان (ہیلتھ): ۔

    پاک فوج کی سابق سرجن جنرل لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نگار جوہر خان ایڈوائزری کونسل میں صحت کے امور دیکھیں گی، نگار جوہر خان پاک فوج کی پہلی خاتون تھری اسٹار جنرل، ہلالِ امتیاز ملٹری اور تمغۂ امتیاز ملٹری حاصل کر چکی ہیں،نگار جوہر خان ہسپتالوں کے انتظام، طبی سہولیات اور صحت کے ہنگامی امور کا وسیع تجربہ رکھتی ہیں،لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نگار جوہر نے کورونا کی وبا کے دوران ہسپتالوں میں طبی سہولیات، حفاظتی انتظامات اور ویکسینیشن سے متعلق اقدامات میں اہم کردار ادا کیا ۔

    طارق محمود پاشا (فنانس، ریونیو، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن):۔

    سابق چیئرمین ایف بی آر طارق محمود پاشا ایڈوائزری کونسل میں مالیات، ریونیو، ایکسائز اور ٹیکسیشن کے امور دیکھیں گے،طارق محمود پاشا وزیراعظم کے سابق معاونِ خصوصی برائے ریونیو اور سابق سیکریٹری اقتصادی امور بھی رہ چکے ہیں ۔

    عثمان سیف اللہ خان (انرجی اینڈ پاور، پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ):۔ 

    سابق سینیٹر عثمان سیف اللہ خان ایڈوائزری کونسل میں توانائی، بجلی، منصوبہ بندی اور ترقی کے امور دیکھیں گے،عثمان سیف اللہ خان پاکستان سٹیٹ آئل کے سابق بورڈ ممبر اور آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین رہ چکے ہیں ۔

    عامر جاوید (لاء اینڈ پارلیمانی افیئرز):۔

    سابق ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا عامر جاوید ایڈوائزری کونسل میں قانون اور پارلیمانی امور دیکھیں گے، عامر جاوید آئینی معاملات، حکومتی قانونی مشاورت اور اعلیٰ عدالتوں میں سرکاری مقدمات کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔

    ڈاکٹر محمد ارشاد (انڈسٹریز اینڈ کامرس): ۔

    سابق چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر محمد ارشاد ایڈوائزری کونسل میں صنعت و تجارت کے امور دیکھیں گے،ڈاکٹر محمد ارشاد 2017 میں چیئرمین ایف بی آر رہ چکے ہیں، ٹیکس انتظامیہ اور ادارہ جاتی اصلاحات کا تجربہ رکھتے ہیں ۔

    مولانا محمد طیب قریشی (اوقاف اینڈ مذہبی امور): ۔

    خطیبِ اعلیٰ خیبر پختونخوا مولانا محمد طیب قریشی ایڈوائزری کونسل میں اوقاف اور مذہبی امور دیکھیں گے،مولانا محمد طیب قریشی جامعہ اشرفیہ پشاور کے پرنسپل اور تمغۂ امتیاز یافتہ مذہبی اسکالر ہیں ۔

    کفایت اللہ خان (ہوم اینڈ ٹرائبل افیئرز): ۔

    سابق آئی جی جیل خانہ جات کفایت اللہ خان ایڈوائزری کونسل میں داخلہ اور قبائلی امور دیکھیں گے،کفایت اللہ خان سابق چیئرمین فاٹا ٹربیونل اور خیبر پختونخوا کے مختلف ڈویژنز میں کمشنر رہ چکے ہیں،کفایت اللہ خان صوبائی انتظامیہ، قبائلی امور اور داخلی نظم و نسق کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔

    ڈاکٹر سرفراز علی شاہ (مائنز اینڈ منرلز): ۔

    معاشیات میں پی ایچ ڈی کے حامل ڈاکٹر سرفراز علی شاہ ایڈوائزری کونسل میں معدنیات اور کان کنی کے امور دیکھیں گے،ڈاکٹر سرفراز علی شاہ نگران وزیراعلیٰ اعظم خان کے دور میں منصوبہ بندی و ترقی اور مواصلات و تعمیرات کے مشیر رہ چکے ہیں،ڈاکٹر سرفراز علی شاہ برطانیہ کے افورڈ بزنس کلب سے بطور کنسلٹنٹ وابستہ ہیں

    آصف رفیق آفریدی (کمیونیکیشن اینڈ ورکس، لوکل گورنمنٹ، ہاؤسنگ اینڈ ٹرانسپورٹ): ۔

    سابق نگران صوبائی وزیر آصف رفیق آفریدی ایڈوائزری کونسل میں مواصلات و تعمیرات، بلدیات، ہاؤسنگ اور ٹرانسپورٹ کے امور دیکھیں گے،آصف رفیق آفریدی خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ میں زراعت، لائیو اسٹاک، خوراک اور ماحولیات کے شعبوں کے وزیر رہ چکے ہیں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleصدر مملکت نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی منظوری دیدی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    صدر مملکت نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی منظوری دیدی

    اکتوبر 11, 2026

    صدرمملکت سے وزیراعظم کی ملاقات میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ پر اتفاق

    اکتوبر 10, 2026

    وزیرِ اعظم شہباز شریف کی تمام بین الاقوامی ایئرپورٹس پر سمارٹ سکینرز فوری نصب کرنے کی ہدایت

    اکتوبر 10, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبر پختونخوا کے حکومتی امور کیلئے 11 رکنی مشاورتی کونسل قائم، کون کون سے نام شامل ہیں؟

    اکتوبر 11, 2026

    صدر مملکت نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی منظوری دیدی

    اکتوبر 11, 2026

    صدرمملکت سے وزیراعظم کی ملاقات میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ پر اتفاق

    اکتوبر 10, 2026

    وزیرِ اعظم شہباز شریف کی تمام بین الاقوامی ایئرپورٹس پر سمارٹ سکینرز فوری نصب کرنے کی ہدایت

    اکتوبر 10, 2026

    قومی اقتصادی کونسل نے مختلف شعبوں میں 11 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی

    اکتوبر 10, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.