Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, اکتوبر 5, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
    • سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع
    • اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے
    • 24 سال بعد نیشنل ہاؤسنگ پالیسی کا باضابطہ اجرا، بے گھر افراد کو چھت فراہمی میں پیش رفت
    • ہیلتھ سیکٹر میں خود انحصاری: ایس آئی ایف سی کی اصلاحات سے برآمدات بڑھانے کے اقدامات پر غور
    • ایشین گیمز اختتام پذیر، چین بازی لے گیا، پاکستان 10 میڈلز کے ساتھ 29ویں نمبر پر رہا
    • وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے لکی مروت سے لانگ مارچ کا آغاز کردیا
    • وزیر داخلہ محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی سے ملاقات، گورنر راج یا ایمرجنسی کی صورت میں آئینی کردار ادا کرنے پر اتفاق
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ایک ملک پر حملہ تینوں پر حملہ تصور ہوگا، پاکستان،سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی معاہدے پر دستخط ہوگئے
    اہم خبریں اگست 7, 2026

    ایک ملک پر حملہ تینوں پر حملہ تصور ہوگا، پاکستان،سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی معاہدے پر دستخط ہوگئے

    Facebook Twitter Email
    An attack on one country will be considered an attack on all three; a defense agreement has been signed between Pakistan, Saudi Arabia, and Türkiye.
    وزیراعظم شہبازشریف، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور تر صدر طیب اردووان نے تاریخی معادے پر دستخط کئے، دفتر خارجہ
    Share
    Facebook Twitter Email

    پاکستان سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ مکرمہ میں مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط ہوگئے جس کے تحت کسی ایک ملک پر حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا، دفاعی معاہدے پر وزیراعظم شہبازشریف، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ترک صدر طیب اردووان نے دستخط کئے ۔

    مکہ مکرمہ: سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان مشترکہ دفاعی سربراہی اجلاس مکہ کے قصر الصفا میں ہوا جس میں سعودی عرب کی جانب سے ولی عہد محمد بن سلمان، ترکیہ کے صدر طیب اردوان اور پاکستان کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف شریک ہوئے ۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کی جانب سے مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے گئے، معاہدے کو مکہ ڈیفنس جوائنٹ ایگریمنٹ کا نام دیا گیا ہے، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے دفاعی معاہدے پر دستخط کیے ۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت تینوں ممالک میں سے کسی ایک پر حملہ تینوں پر حملہ تصورکیا جائے گا، معاہدے کا مقصد کسی بھی جارحیت کیخلاف مشترکہ دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنانا ہے، سعودی عرب، ترکیے اورپاکستان کے درمیان دفاعی تعاون کوفروغ دیا جائےگا ۔

    اس سے قبل پاکستان اور سعودی عرب نے دفاعی معاہدہ کیا تھا جس کے تحت کسی بھی ایک ملک پر حملہ دوسرے ملک پر حملہ تصور کیا جائے گا ۔

    پاکستان، ترکیہ اور مملکتِ سعودی عرب کے درمیان دور اندیش حکمتِ عملی پر مبنی اجتماعی سلامتی کا معاہدہ دہائیوں پر محیط تاریخی تعلقات کا قدرتی ارتقا اور باقاعدہ قانونی تحریر ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاکستان کے خلاف پہلے 2 ٹیسٹ میچز کے لیے انگلینڈ نے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
    Next Article براڈ پیک حادثہ: پانچ غیر ملکی کوہ پیماؤں کی میتیں اسلام آباد روانہ، متعلقہ سفارت خانوں کے حوالے کی جائیں گی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل

    اکتوبر 5, 2026

    سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع

    اکتوبر 5, 2026

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

    اکتوبر 5, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل

    اکتوبر 5, 2026

    سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع

    اکتوبر 5, 2026

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

    اکتوبر 5, 2026

    24 سال بعد نیشنل ہاؤسنگ پالیسی کا باضابطہ اجرا، بے گھر افراد کو چھت فراہمی میں پیش رفت

    اکتوبر 5, 2026

    ہیلتھ سیکٹر میں خود انحصاری: ایس آئی ایف سی کی اصلاحات سے برآمدات بڑھانے کے اقدامات پر غور

    اکتوبر 5, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.