جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے پشاور، اسلام آباد، بلوچستان اور سندھ ہائی کورٹس کے مستقل چیف جسٹسز صاحبان کے ناموں کی منظوری دیدی، اس حوالے سے سیکریٹری جوڈیشنل کمیشن نے فیصلے سے وزیراعظم کو بھی آگاہ کردیا ،مراسلے میں درخواست کی گئی ہے کہ اس معاملے کی مزید کارروائی کو مکمل کیا جائے ۔
پشاور،اسلام آباد، بلوچستان او سندھ ہائی کورٹس کے مستقل چیف جسٹسز کی تقرری کے لیے چیئرمین اور چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس ہوا ۔
اجلاس میں چاروں ہائی کورٹس کے مستقل چیف جسٹس صاحبان کی تقرری کے لیے ہر ہائی کورٹ کے سینئر ترین تین جج کے ناموں پر غور کیا گیا ۔
جوڈیشل کمیشن نے پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے لیے جسٹس عتیق شاہ کے نام کی منظوری دی ،چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے لیے جسٹس سرفراز ڈوگرکے نام کی منظوری دی گئی ۔
جوڈیشل کمیشن نے بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے لیے جسٹس روزی خان اور سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے لیے سینیئر ترین جج جسٹس جنید غفار کے نام کی بھی منظوری دی ۔
جوڈیشنل کمیشن کے فیصلے سے وزیراعظم کو آگاہ کردیا گیا: ۔
دوسری جانب جوڈیشل کمیشن نے ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان کی تقرری سے وزیراعظم کو آگاہ کر دیا ہے، سیکرٹری جوڈیشل کمیشن نے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کو مراسلہ لکھ دیا ہے ۔
سیکریٹری جوڈیشل کمیشن کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم آرٹیکل 175 اے کی ذیلی شق 8 کے تحت ججز کے تقرر کی کارروائی مکمل کریں ۔