Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, جولائی 6, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • مسلح افواج افغان سرحدی علاقوں سے ہونے والی دہشتگردی کیخلاف کارروائیاں جاری رکھیں گی، کورکمانڈرز کانفرنس
    • امجد حسین ایڈووکیٹ نے گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھالیا
    • سندھ طاس معاہدہ پاکستان کی بقا کی شہ رگ ہے جس کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے، وزیر اطلاعات عطا تارڑ
    • خیبرپختونخوا میں 7 سے 10 جولائی تک گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی
    • افغانستان کے پہلے خلا باز عبدالاحد مومند سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
    • نیا ٹیلی کام بل: کسی شہری کی زمین پر زبردستی قبضہ نہیں ہوگا، وفاقی وزیر شزا فاطمہ کی وضاحت
    • خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کا ضم اضلاع میں عوامی سہولیات بہتر بنانے کے لیے تین ماہ کا الٹی میٹم
    • خیبرپختونخوا: چینی شہریوں کی فول پروف سکیورٹی کیلئے مربوط نظام قائم
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » مسلح افواج افغان سرحدی علاقوں سے ہونے والی دہشتگردی کیخلاف کارروائیاں جاری رکھیں گی، کورکمانڈرز کانفرنس
    اہم خبریں

    مسلح افواج افغان سرحدی علاقوں سے ہونے والی دہشتگردی کیخلاف کارروائیاں جاری رکھیں گی، کورکمانڈرز کانفرنس

    جولائی 6, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Armed forces will continue operations against terrorism from Afghan border areas, Corps Commanders Conference
    پاکستان دہشت گردی کے خلاف ہر ضروری اقدام کا حق محفوظ رکھتا ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا خطاب
    Share
    Facebook Twitter Email

    پاک فوج نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف ہر ضروری اقدام کا حق محفوظ رکھتا ہے، مسلح افواج آپریشن "غضب للحق” کے تحت افغان سرحدی علاقوں سے ہونے والی دہشت گردی کے خلاف انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں جاری رکھیں گی ۔

    پاک فوج کے شعبہ اطلاعات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ راولپنڈی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 276 ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی، جس میں ملکی سلامتی، دہشت گردی، علاقائی صورتحال، قومی دفاع اور سیکیورٹی سے متعلق اہم امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔

    کانفرنس میں شہدائے وطن کیلئے فاتحہ خوانی : ۔

    کانفرنس کے آغاز میں وطن کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی، فورم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہداء کی لازوال قربانیاں ہمیشہ پاکستان کی سلامتی، اتحاد اور استقامت کی بنیاد رہیں گی ۔

    کور کمانڈرز کانفرنس میں افغان طالبان کے زیرِ تسلط علاقوں سے پاکستان کے خلاف بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کی منصوبہ بندی، معاونت اور مسلسل استعمال پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے شرکا کا کہنا تھا کہ خطے میں پائیدار امن اور استحکام اسی صورت ممکن ہے جب افغان سرزمین کو بھارتی پراکسیوں کی سرگرمیوں سے پاک رکھا جائے ۔

    انہوں نے فورم  میں واضح کیا کہ افغان طالبان کی قیادت کی ذمہ داری ہے کہ ان کے زیرِ انتظام علاقوں کو پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دیا جائے ۔

    عوام کے تحفظ کا مکمل حق رکھتے ہیں :  ۔

    کانفرنس میں نے کور کمانڈرز نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف اپنے عوام کے تحفظ اور قومی دفاع کا مکمل حق رکھتا ہے، جبکہ مسلح افواج آپریشن "غضب للحق” کے تحت افغان سرحدی علاقوں سے ہونے والی دہشت گردی کے خلاف انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں جاری رکھیں گی ۔

    فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں میں مؤثر گورننس، عوامی خدمت اور فلاح و بہبود پر مبنی مضبوط انتظامی ڈھانچے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایسا نظام قائم کیا جائے جو دہشت گردی، جرائم اور ان کی سیاسی سرپرستی کے گٹھ جوڑ کا خاتمہ کرے ۔

    ہر بيرونی سازش کو پوری قوت سے ناکام بنایا جائے گا : ۔

    اُن  کا کہنا تھا کہ ’معرکۂ حق‘ میں عبرتناک شکست کے بعد دشمن ہائبرڈ وارفیئر، جھوٹے بیانیوں اور بیرونی معاونت کے ذریعے پاکستان میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے، تاہم ایسی ہر سازش کو پوری قوت سے ناکام بنایا جائے گا ۔

    فیلڈ مارشل نے خطے میں کشیدگی میں کمی اور علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے سندھ طاس معاہدے سے متعلق بھارت کے حالیہ بیانات کا بھی نوٹس لیا ۔

    پاکستان کے آبی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ضروری اقدام کی ہدایت: ۔

    چیف آف ڈیفنس فورسز نے واضح کیا کہ قومی سلامتی کمیٹی کی 24 اپریل 2025 کی ہدایات اس معاملے پر مکمل رہنمائی فراہم کرتی ہیں جب کہ افواجِ پاکستان حکومتی پالیسی اور عوامی امنگوں کے مطابق پاکستان کے جائز آبی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ضروری اقدام کرے گی ۔

    کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے : ۔

    عاصم منیر نے کانفرنس میں ایک بار پھر اس مؤقف کا اعادہ کیا گیا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور خطے میں پائیدار امن کا انحصار کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ان کا ناقابلِ تنسیخ حقِ خودارادیت دینے پر ہے ۔

    آخر میں فیلڈ مارشل نے تمام کور کمانڈرز کو ہدایت کی کہ جنگ کے بدلتے ہوئے تقاضوں کے مطابق ملٹی ڈومین ٹرانسفارمیشن پلان پر تیزی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور پاکستان کی خودمختاری، قومی سلامتی اور مفادات کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleامجد حسین ایڈووکیٹ نے گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھالیا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    امجد حسین ایڈووکیٹ نے گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھالیا

    جولائی 6, 2026

    سندھ طاس معاہدہ پاکستان کی بقا کی شہ رگ ہے جس کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے، وزیر اطلاعات عطا تارڑ

    جولائی 6, 2026

    خیبرپختونخوا میں 7 سے 10 جولائی تک گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی

    جولائی 6, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    مسلح افواج افغان سرحدی علاقوں سے ہونے والی دہشتگردی کیخلاف کارروائیاں جاری رکھیں گی، کورکمانڈرز کانفرنس

    جولائی 6, 2026

    امجد حسین ایڈووکیٹ نے گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھالیا

    جولائی 6, 2026

    سندھ طاس معاہدہ پاکستان کی بقا کی شہ رگ ہے جس کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے، وزیر اطلاعات عطا تارڑ

    جولائی 6, 2026

    خیبرپختونخوا میں 7 سے 10 جولائی تک گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی

    جولائی 6, 2026

    افغانستان کے پہلے خلا باز عبدالاحد مومند سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک

    جولائی 6, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.