Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, دسمبر 16, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پشاور میں سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک، 2 فرار
    • پاکستان نے انڈر19 ایشیا کپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
    • وفاقی حکومت نے این ایف سی ایوارڈ پر 8 ورکنگ گروپس قائم کردیئے
    • پاکستان کی سرزمین سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ ہی سانحہ اے پی ایس کا حقیقی انصاف ہوگا،وزیراعظم شہبازشریف
    • آرمی پبلک سکول پشاور پر دہشتگرد حملے کے 11 سال مکمل، زخم آج بھی تازہ
    • ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی اور پٹرول کے نرخ برقرار رکھنے کا اعلان
    • پاک بحریہ کا سمندر سے فضا تک مار کرنے والے میزائل کا کامیاب اور شاندار تجربہ
    • تہران اجلاس میں افغانستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کی مکمل حمایت کا اعلان
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » اولمپکس کی تاریخ رقم کرنے والے پاکستان کے قومی ہيرو ارشد ندیم کوگولڈ میڈل مل گیا
    اہم خبریں

    اولمپکس کی تاریخ رقم کرنے والے پاکستان کے قومی ہيرو ارشد ندیم کوگولڈ میڈل مل گیا

    اگست 9, 2024Updated:اگست 9, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Arshad Nadeem received gold medal
    Arshad Nadeem received gold medal in Paris
    Share
    Facebook Twitter Email

    پیرس اولمپکس 2024  میں  پاکستان کے لیے تاریخ رقم کرنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم کو گولڈ میڈل پہنادیا گیا۔

    پیرس اولمپکس میں  جیولین تھرو مقابلے میں میڈلز  جیتنے والوں کی تقریب آئفل ٹاور کے قریب چیمپئنز پارک میں ہوئی۔

    اس موقع پرپاکستان کے لیے تاریخ  رقم کرنے والے ارشد ندیم کو گولڈ میڈل پہنایا گیا۔

    تقریب میں  گرینیڈا کے اینڈرسن پیٹرز کو برانز میڈل دیا گیا،  بھارت کے نیرج چوپڑا کو سلور میڈل دیا گیا۔

    تقریب میں پاکستانی پرچم بلند کیا گیا اور قومی ترانہ بجایا گیا،اس موقع پر ارشد ندیم کی آنکھیں نم ہوگئیں۔

    پاکستان کے ہیرو ارشد ندیم کے کیریئر پر نظر ڈالی جائے تو فروری 2016 میں ارشد ندیم نے بھارت کے شہر گوہاٹی میں ساؤتھ ایشین گیمز میں 78.33 میٹر کی تھرو کرکے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

    اس کے بعد مئی 2017 کو باکو میں ہونیوالی اسلامی یکجہتی گیمز میں کانسی کا تمغہ جیتا۔

    اپریل 2018 میں آسٹریلیا کی دولت مشترکہ کھیلوں میں 80.75 میٹر جیولن تھرو پھینک کر کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

    اگست 2018 میں انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں کانسی کا تمغہ جیت کر ریکارڈ قائم کیا۔

    قطرعالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2019 میں ارشد نے واحد پاکستانی کھلاڑی کے طور پر 81.52 میٹر کا نیا انفرادی قومی ریکارڈ بنایا۔

    دسمبر 2019 میں نیپال میں ہونیوالے 13 ویں ساؤتھ ایشین گیمز میں 86.29 میٹر گیمز کے ریکارڈ تھرو کے ساتھ سونے کا تمغہ جیتا۔

    ارشد ندیم نے 2020 میں ٹوکیو اولمپکس جیولن تھرو ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا اور 84.62 میٹر تھرو کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہے۔

    ارشد ندیم کو اولمپکس کی تاریخ میں کسی بھی ٹریک اینڈ فیلڈ ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے والے پہلے پاکستانی بننے کا اعزازحاصل ہوا۔

    جولائی 2022 میں ارشد ندیم امریکا میں ہونیوالی عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل میں  86.16 میٹر کے تھرو کے ساتھ 5 ویں نمبر پر رہے۔

    اگست 2022 کامن ویلتھ گیمز میں زخمی ہونے کے باوجود ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیتا۔

    اگست 2022 کو ارشد ندیم نے اسلامی یکجہتی گیمز میں 88.55 میٹر کی تھرو کے ساتھ ریکارڈ بنایا۔

    نومبر2022 کو لاہور میں ہونے والی 50 ویں قومی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ جیولن تھرو ایونٹ میں 81.21 میٹر کی تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل حاصل کیا۔

    ارشد ندیم نے 2023 میں نیشنل گیمز آف پاکستان کے جیولن تھرو ایونٹ میں سونے کا ی تمغہ اپنے نام کیا۔

    ارشد ندیم نے 2023 کو ہنگری کے دارلحکومت بوڈھاپسٹ میں ہونیوالی ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں 87.82 میٹر تھرو کے ساتھ سلور میڈل جیتا۔

     

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپشاور:ہائی کورٹ کی 9 مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن کے لیے ججز کی نامزدگی سے معذرت
    Next Article عمران خان این آر او مانگ رہے ہیں لیکن انہیں ملے گا نہیں، گورنر فیصل امین کنڈی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پشاور میں سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک، 2 فرار

    دسمبر 16, 2025

    پاکستان نے انڈر19 ایشیا کپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

    دسمبر 16, 2025

    وفاقی حکومت نے این ایف سی ایوارڈ پر 8 ورکنگ گروپس قائم کردیئے

    دسمبر 16, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پشاور میں سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک، 2 فرار

    دسمبر 16, 2025

    پاکستان نے انڈر19 ایشیا کپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

    دسمبر 16, 2025

    وفاقی حکومت نے این ایف سی ایوارڈ پر 8 ورکنگ گروپس قائم کردیئے

    دسمبر 16, 2025

    پاکستان کی سرزمین سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ ہی سانحہ اے پی ایس کا حقیقی انصاف ہوگا،وزیراعظم شہبازشریف

    دسمبر 16, 2025

    آرمی پبلک سکول پشاور پر دہشتگرد حملے کے 11 سال مکمل، زخم آج بھی تازہ

    دسمبر 16, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.