Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, ستمبر 15, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
    • ایشیاکپ میں سری لنکا نے ہانگ کانگ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
    • ايشيا کپ کے میچ ریفری تبدیل نہ ہوئے تو پاکستان ایونٹ کے مزید میچز نہیں کھیلے گا، پی سی بی کا فیصلہ
    • دوحہ: وزیراعظم شہبازشریف کا اقوام متحدہ میں اسرائیل کی رکنیت معطل کرنے مطالبہ
    • خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب
    • خیبرپختونخوا میں آپریشنز کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 31 دہشتگرد ہلاک
    • طورخم بارڈر سے افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری
    • پشاور کے ورسٹائل فنکار عشرت عباس انتقال کرگئے، نصف صدی تک ڈرامہ کی دنیا پر راج کیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ایشیا کپ 2025 کے وینیوز کا اعلان، پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 14 ستمبر کو دبئی میں ہوگا، اے سی سی
    اہم خبریں

    ایشیا کپ 2025 کے وینیوز کا اعلان، پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 14 ستمبر کو دبئی میں ہوگا، اے سی سی

    اگست 2, 2025Updated:اگست 2, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Asia Cup 2025 venues announced, Pakistan and India will clash in Dubai on September 14, ACC
    پاکستان ، بھارت، یو اے ای ،عمان گروپ اے جبکہ افغانستان، سری لنکا، بنگلادیش، ہانگ کانگ کو گروپ بی میں رکھا گیا ہے ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ 2025 کے وینیوز کا اعلان کر دیا، ٹورنامنٹ دبئی اور ابوظبی کے میدانوں میں کھیلا جائے گا، پاکستان اور  بھارت کا ٹاکرا 14 ستمبر کو دبئی میں ہوگا، پاکستان 12 ستمبر کو عمان اور 17 ستمبر کو یواے ای کے خلاف میدان میں اترے گا ۔

    ایشین کرکٹ کونسل کے اعلامیے کے مطابق 9 سے 28 ستمبر تک ہونے والے میگا ایونٹ کی میزبانی متحدہ عرب امارات  کے گراؤنڈ کریں گے، پاکستان اور بھارت کے درمیان شیڈول ایونٹ کا ہائی وولٹیج مقابلہ 14 ستمبر کو دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔

    ایشیائی ٹورنامنٹ کے 19 میچز میں سے 12 کی میزبانی دبئی کرکٹ سٹیڈیم کرے گا جبکہ 7 میچز ابو ظبی کے میدان میں کھیلے جائیں گے، سپر فور مرحلہ اور 28 ستمبر کو فائنل مقابلہ بھی دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے تینوں میچز دبئی سٹیڈیم میں ہوں گے، قومی ٹیم 12 ستمبر کو پہلے میچ میں عمان کا سامنا کرے گی، شاہینوں کا دوسرا مقابلہ 14 ستمبر کو بھارت کے خلاف ہوگا، تیسرے میچ میں گرین شرٹس 17 ستمبر کو یو اے ای کیخلاف میدان میں اُتریں گے ۔

    سپر فور میں پاکستان اور بھارت کےکوالیفائی کرنےکی صورت میں دونوں ٹیموں کا 21 ستمبر کو دبئی میں آمنا سامنا ہوسکتا ہے ۔

    ایشیا کپ 2025 میں مجموعی طور پر 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی، ان ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے ۔

    پاکستان ، بھارت، یو اے ای اور عمان گروپ اے میں شامل ہیں جبکہ افغانستان، سری لنکا، بنگلادیش اور  ہانگ کانگ کو گروپ بی میں رکھا گیا ہے، ایونٹ کا فائنل 28 ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائےگا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleباجوڑ: مذاکرات دوسرے روز ناکام، عسکریت پسندوں کا علاقہ چھوڑنے اور ہتھیار ڈالنے سے صاف انکار
    Next Article آپریشن اور مقامی آبادی کی نقل مکانی کسی بھی صورت قبول نہیں، وزیراعلیٰ ہاوس پشاور میں منعقدہ جرگے کا فیصلہ
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

    ستمبر 15, 2025

    ایشیاکپ میں سری لنکا نے ہانگ کانگ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

    ستمبر 15, 2025

    ايشيا کپ کے میچ ریفری تبدیل نہ ہوئے تو پاکستان ایونٹ کے مزید میچز نہیں کھیلے گا، پی سی بی کا فیصلہ

    ستمبر 15, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

    ستمبر 15, 2025

    ایشیاکپ میں سری لنکا نے ہانگ کانگ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

    ستمبر 15, 2025

    ايشيا کپ کے میچ ریفری تبدیل نہ ہوئے تو پاکستان ایونٹ کے مزید میچز نہیں کھیلے گا، پی سی بی کا فیصلہ

    ستمبر 15, 2025

    دوحہ: وزیراعظم شہبازشریف کا اقوام متحدہ میں اسرائیل کی رکنیت معطل کرنے مطالبہ

    ستمبر 15, 2025

    خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب

    ستمبر 15, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.