Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اتوار, جولائی 27, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • نوٹوں کی سیاست، نظریات کا جنازہ اور عوام کی بربادی
    • اے این پی کے زیر اہتمام قومی امن جرگہ، خیبرپختونخوا میں بدامنی ناقابل برداشت ہے،اعلامیہ
    • سیلاب سے اربوں کا نقصان، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے وزیراعظم سے 7 ارب روپے اور متاثرہ علاقوں کے دورے کا مطالبہ کردیا
    • خیبر پختونخوا سے منتخب 5 آزاد سینیٹرز پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے
    • ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان، پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 14 ستمبر کو کھیلا جائے گا
    • پاکستان میں 6 ملکی چیفس آف ڈیفنس سٹاف کانفرنس، امریکہ سمیت 5 ممالک کے اعلیٰ عسکری حکام کی شرکت
    • خیبر پختونخوا میں قیادت کا بحران
    • سانحہ سوات، دفعہ 144 کے باوجود سیاحوں کو دریا میں جانے سے نہ روکنے کا انکشاف
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » اسمبلی اہم جگہ ہے،یہاں آنا اتحاد کی علامت،امن کیلئے سب ایک پیج پر ہیں،گورنر خیبرپختونخوا
    اہم خبریں

    اسمبلی اہم جگہ ہے،یہاں آنا اتحاد کی علامت،امن کیلئے سب ایک پیج پر ہیں،گورنر خیبرپختونخوا

    اکتوبر 14, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Everyone is on the same page for peace, Governor Khyber Pakhtunkhwa
    دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہے تو ہمیں وسائل تو دیں،فیصل کریم کنڈی
    Share
    Facebook Twitter Email

    پشاور:گورنر فیصل کریم کنڈی خیبرپختونخوا اسمبلی پہنچے جہاں سپیکر  بابر سلیم سواتی نے ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ گورنر نے اسمبلی ہال کا بھی دورہ کیا اور سپیکر سے ملاقات بھی  کی ۔

    اس موقع پر سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی  بابر سلیم سواتی کا کہنا تھا کہ   گورنر، وزیراعلیٰ  اور اپوزیشن لیڈر نے صوبے کے لیے اہم کردار ادا کیا، جرگے کی سفارشات اسمبلی میں زیر بحث آئیں گے ۔

    بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اسمبلی آیا ہوں، یہاں قانون سازی ہوتی ہے، یہ اہم جگہ ہے، آج یہاں آنا اتحاد کی علامت ہے کہ سب امن کے لیے ایک پیج پر ہیں۔

    نے کہا ہے کہ صوبے کے لیے سپیکر نے جرگہ بلایا اور تمام سیاسی جماعتیں جرگے میں گئیں تو مسئلہ حل ہوا ۔

    گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ہم امن کی بات کرتے ہیں اور صوبے میں امن کا جھنڈا لہرایا جائے گا، صوبے کے لیے سیاسی جماعتوں نے اتحاد کا مظاہرہ کیا اور سردیوں سے پہلے برف پگھلنی چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ مشاورت کے ساتھ تجاویز اور صوبے کے حقوق کے لیے دلائل مرکز کو دیں گے، 80 رکنی کمیٹی بنی جس نے سفارشات دی ہیں، 15 نکات ہیں تو ہم زیر بحث لاکر حل کریں گے اور پاکستان کے آئین کے دائرے میں رہ کر بات کریں گے۔

    فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ فوج کا کردار آئین کے دائرے میں رہ کر ہونا چاہیے اور سیاستدانوں کو بھی آئین میں رہتے ہوئے کردار ادا کرنا ہوگا، اسمبلی سے ہمیں بڑی توقعات ہیں۔

    انہوں نے کہاکہ حقوق کی بات کریں گے، صوبے کو حصے کا پانی نہیں ملا، ہمارا پانی جو بھی استعمال کر رہا ہے اس کی نہ رائلٹی مل رہی ہے نہ پانی۔

    فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن صوبے کو ترقی کی راہ پر لے جانا ہے، دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہے تو ہمیں وسائل تو دیں۔

    گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سیاسی اختلافات چھوڑ کر ون پوائنٹ ایجنڈا چاہتے ہیں، امن کا قیام ہی ہم سب کا ایجنڈا ہے، تمام اختلافات چھوڑ کر اسمبلی گیا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleتحریک انصاف گھروں میں بیٹھ کر احتجاج کرے، وزیر اطلاعات
    Next Article شانگلہ، کروڑہ اجمیر روڈ کی عدم تعمیر، لوگوں کا احتجاج، سوات بشام سڑک بند
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    اے این پی کے زیر اہتمام قومی امن جرگہ، خیبرپختونخوا میں بدامنی ناقابل برداشت ہے،اعلامیہ

    جولائی 26, 2025

    سیلاب سے اربوں کا نقصان، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے وزیراعظم سے 7 ارب روپے اور متاثرہ علاقوں کے دورے کا مطالبہ کردیا

    جولائی 26, 2025

    خیبر پختونخوا سے منتخب 5 آزاد سینیٹرز پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے

    جولائی 26, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    نوٹوں کی سیاست، نظریات کا جنازہ اور عوام کی بربادی

    جولائی 26, 2025

    اے این پی کے زیر اہتمام قومی امن جرگہ، خیبرپختونخوا میں بدامنی ناقابل برداشت ہے،اعلامیہ

    جولائی 26, 2025

    سیلاب سے اربوں کا نقصان، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے وزیراعظم سے 7 ارب روپے اور متاثرہ علاقوں کے دورے کا مطالبہ کردیا

    جولائی 26, 2025

    خیبر پختونخوا سے منتخب 5 آزاد سینیٹرز پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے

    جولائی 26, 2025

    ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان، پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 14 ستمبر کو کھیلا جائے گا

    جولائی 26, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.