کابل: افغان وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالمتین قانی نے بتایا کہ ناہرین ضلع کے دور دراز علاقے میں ایک مسلح شخص نے مزار پر جاری ہفتہ وار تقریب کے دوران شرکا پر فائرنگ کی۔
ترجمان کے مطابق مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ناہرین ضلع کے ایک رہائشی نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ فائرنگ کا نشانہ بننے والے زائرین سید پاشا آغا کے مزار پر تقریب میں شریک تھے ۔
انہوں نے کہا کہ جیسے ہی شرکا نے صوفی نعرے لگانے شروع کیے تو حملہ آور نے فائرنگ شروع کر دی ۔
انہوں نے کہا کہ مزار پر فائرنگ سے اموات کا انکشاف اس وقت ہوا جب لوگ صبح فجر کی نماز کی ادائیگی کے لیے وہاں پہنچے۔
افغان وزارت داخلہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں ،تاحال کسی نے فائرنگ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔