Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

چینی باشندوں پر حملہ،وزیراعظم نے سیکیورٹی صورتحال پر اہم اجلاس طلب کرلیا

چینی باشندوں پر حملے کے سلسلے میں وزیراعظم نے سیکیورٹی صورتحال پر اہم اجلاس طلب کرلیا ہے

آج وزیراعظم شہباز شریف نے سیکیورٹی صورتحال پر اہم اجلاس طلب کرلیا،اس اجلاس میں مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی شہریوں کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا جائے گا۔اعلامیہ کے مطابق شانگلہ میں دہشت گرد حملے میں چینی باشندوں کی ہلاکت کے بعد سیکیورٹی صورتحال پر وزیراعظم شہباز شریف نے  اہم اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔

آج اجلاس میں وزیرداخلہ سمیت اہم سیکیورٹی حکام شریکت کریں گئے۔جس میں ملکی داخلی سلامتی کی صورتحال کاجائزہ لیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ اورسیکیورٹی ادارے امن کی صورتحال پربریفنگ دیں گے اور ساتھ ہی مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی شہریوں کی سیکیورٹی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔دوسری طرف آج وفاقی کابینہ کا ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے،یہ اجلاس اب کل ہوگا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز شانگلہ کے علاقے بشام میں گاڑی پر خودکش حملے میں پانچ چینی شہریوں سمیت چھ افرادجان سے گئے تھے،بارود سے بھری گاڑی حملہ آور نے چینی انجینیئروں کی گاڑی سے ٹکرائی۔ڈی آئی جی ملاکنڈ اور اسسٹنٹ کمشنر بشام کے مطابق گاڑی میں سوار چینی انجینئر اسلام آباد سے داسو کیمپ کوہستان جا رہے تھے کہ بارود سے بھری ہوئی گاڑی نے بس کو لاہور نالہ بشام کے قریب ٹکر ماری اور اس طرح دھماکےکے بعد انجینئروں کی بس سڑک سے کھائی میں جا گری۔جس سے شدید قسم کا جانی نقصان ہوا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.