Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, اپریل 9, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • طنز و مزاح پر مبنی نصیحت آموز ڈرامہ سیریل “کور اور” دیہی و شہری ناظرین میں یکساں مقبول
    • پاکستان کی مثالی اور کامیاب ثالثی پر بھارت میں صف ماتم بچھ گئی ھے۔۔ سید ظاھر علی شاہ
    • امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی پاکستان کی سفارتی کامیابی، سلیم سیف اللہ کا بیان
    • ٹرمپ کی معاہدے پر عمل نہ ہونے کی صورت میں ایران کے خلاف مزید سخت کارروائی کی دھمکی
    • ایران کا آبنائے ہرمز کی جزوی بندش کا اعلان، سمندری سلامتی پر خدشات بڑھ گئے
    • پاکستان امن کیلئے اہم کردار ادا کرنے کو تیار، اسلام آباد میں امریکہ ایران مذاکرات کل ہو رہے ہیں
    • اسرائیلی اقدامات خطے میں جاری امن کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں، پاکستان
    • جنگ بندی کیلئے ایران کو اگلا قدم اٹھانا ہوگا، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ڈی آئی خان میں پولیس ٹریننگ سکول پر حملہ، 5 دہشتگرد ہلاک، امام مسجد سمیت 6 اہلکار شہید
    اہم خبریں

    ڈی آئی خان میں پولیس ٹریننگ سکول پر حملہ، 5 دہشتگرد ہلاک، امام مسجد سمیت 6 اہلکار شہید

    اکتوبر 11, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Attack on police training school in DI Khan, 5 terrorists killed, 6 officials including mosque imam martyred
    پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں نے رات گئے آپریشن مکمل کیا، حملے کے وقت اسکول میں 200 ریکروٹس اور اہلکار موجود تھے،آئی ایس پی آر
    Share
    Facebook Twitter Email

    سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس ٹریننگ سکول پر حملے کو ناکام بناتے ہوئے حملہ کرنے والے5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، اس دوران دہشتگردوں کیساتھ جھڑپ میں 6 پولیس اہلکار اور امام مسجد شہید ہوگئے جبکہ ایک عام شخص سمیت 12پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے ۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 10 اور 11 اکتوبر کی درمیانی شب بھارتی پراکسی گروپ "فتنہ الخوارج” سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں نے ڈی آئی خان پولیس ٹریننگ سکول پر بزدلانہ حملہ کیا ۔
    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے سکول کی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم وہاں موجود قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بہادر اہل کاروں نے ان کے ناپاک عزائم کو بروقت ناکام بنا دیا جس پر مایوسی کے عالم میں دہشت گردوں نے دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی سکول کے مرکزی دروازے سے ٹکرا دی ۔
    آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پولیس کے جوانوں نے غیر متزلزل جرأت اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملہ آوروں کا بہادری سے مقابلہ کیا، جس کے نتیجے میں بھارتی پراکسی "فتنہ الخوارج” سے تعلق رکھنے والے تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے، باقی دو دہشت گردوں کو عمارت کے ایک حصے میں گھیر کر سیکیورٹی فورسز نے ایک منظم کلیئرنس آپریشن کے دوران ہلاک کیا۔
    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردوں کیساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے میں پولیس کے 6 بہادر اہلکار مادرِ وطن کے دفاع میں جامِ شہادت نوش کر گئے جن میں تربیتی کیڈٹس بھی شامل تھے جب کہ بارہ پولیس اہلکار اور ایک معصوم شہری زخمی ہوئے ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے حملے کے دوران اسکول کمپلیکس کی مسجد کو بھی نشانہ بنایا جہاں انہوں نے نہ صرف مقدس مقام کی بے حرمتی کی بلکہ امام مسجد کو بھی شہید کردیا، علاقے میں سرچ اور صفائی کے آپریشن جاری ہیں اور اس بزدلانہ و سفاکانہ کارروائی کے مرتکبین کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا ۔

    آئی ایس پی آر نے مزید کہا ہے کہ پاک سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے، پوری قوم کے ساتھ مل کر بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں، ہمارے بہادر جوانوں اور معصوم شہریوں کی قربانیاں اس عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں، ہم وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے ہر قیمت ادا کرنے کو تیار ہیں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleوزیراعلیٰ گنڈاپور کا استعفیٰ موصول ہوگیا، پیر کو فیصلہ کرونگا،گورنر فیصل کریم کنڈی
    Next Article افغانستان کی جانب سے پاک افغان بارڈر پر بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کے بھرپور جواب میں طالبان متعدد لاشیں اور پوسٹیں چھوڑ کر فرار
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    ٹرمپ کی معاہدے پر عمل نہ ہونے کی صورت میں ایران کے خلاف مزید سخت کارروائی کی دھمکی

    اپریل 9, 2026

    ایران کا آبنائے ہرمز کی جزوی بندش کا اعلان، سمندری سلامتی پر خدشات بڑھ گئے

    اپریل 9, 2026

    پاکستان امن کیلئے اہم کردار ادا کرنے کو تیار، اسلام آباد میں امریکہ ایران مذاکرات کل ہو رہے ہیں

    اپریل 9, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    طنز و مزاح پر مبنی نصیحت آموز ڈرامہ سیریل “کور اور” دیہی و شہری ناظرین میں یکساں مقبول

    اپریل 9, 2026

    پاکستان کی مثالی اور کامیاب ثالثی پر بھارت میں صف ماتم بچھ گئی ھے۔۔ سید ظاھر علی شاہ

    اپریل 9, 2026

    امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی پاکستان کی سفارتی کامیابی، سلیم سیف اللہ کا بیان

    اپریل 9, 2026

    ٹرمپ کی معاہدے پر عمل نہ ہونے کی صورت میں ایران کے خلاف مزید سخت کارروائی کی دھمکی

    اپریل 9, 2026

    ایران کا آبنائے ہرمز کی جزوی بندش کا اعلان، سمندری سلامتی پر خدشات بڑھ گئے

    اپریل 9, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.