پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے جمعہ کو آئرلینڈ کے خلاف اپنی ٹیم کے پہلے ٹی ٹوئنٹی کے دوران ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں میں ہندوستانی بلے باز ویرات کوہلی کے ریکارڈ کےبرابر ریکارڈ کردیا ہے۔
آج کے میچ کے دوران پاکستانی بلے باز نے 57 رنز کی اننگز کھیلی جس میں آٹھ چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔بابر اعظم کے نام پر اب 38 ففٹی پلس سکور ہیں، جو 108 اننگز میں آئے، جو کہ کوہلی کے ریکاڈ سے ایک کم ہیں۔ وہ تین سنچریاں بھی بنا چکے ہیں۔بابر اعظم بھی ٹی ٹوئنٹی میں 4000 رنز کا ہندسہ عبور کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بننے کے قریب ہیں۔ کل 3880 رنز کے ساتھ، وہ ٹی ٹوٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں ویرات کوہلی اور روہت شرما کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔انہیں حال ہی میں دوبارہ پاکستان کے سفید گیند کے کپتان کے طور پر دوبارہ مقرر کیا گیا ہے وہ آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں گرین شرٹس کی قیادت کریں گے۔