Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, مئی 9, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات اگلے ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہونے کا امکان
    • آپریشن بنیان مرصوص قومی دفاع، عسکری مہارت اور قومی یکجہتی کی شاندار مثال ہے، سپیکر قومی اسمبلی
    • معرکہ حق: جی ایچ کیو راولپنڈی میں کل صبح پروقار تقریب منعقد ہو گی
    • وزیراعظم شہباز شریف 23 سے 25 مئی تک چین کا دورہ کریں گے
    • ایران امریکہ مذاکرات اگلے ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہونے کا امکان
    • خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے 2 آپریشنز کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 5 خارجی دہشتگرد ہلاک
    • حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا
    • آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر قرض قسط کی منظوری دے دی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » خواتین کی تعلیم پر پابندی شریعت کے خلاف ہے،عباس ستانکزئی
    افغانستان

    خواتین کی تعلیم پر پابندی شریعت کے خلاف ہے،عباس ستانکزئی

    جنوری 20, 2025Updated:جنوری 20, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Banning women's education is against Sharia, Abbas Stanakzai
    افغانستان کے نائب وزیر خارجہ نے لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    افغانستان کے صوبے خوست میں مدرسے کی گریجویشن تقریب سے خطاب میں نائب وزیر خارجہ شیر محمد عباس ستانکزئی نے خواتین کی تعلیم پر عائد پابندی کو شریعت کے خلاف قرار دیدیا اور کہا کہ  ملک میں 20 ملین لوگوں کے ساتھ ناانصافی کی گئی ہے، افغانستان کی 40 ملین کی آبادی میں 20 ملین خواتین ہیں جن کے ساتھ نا انصافی ہوئی، ان کی تعلیم پر عائد پابندی شریعت کے مطابق نہیں ہے ۔

    عباس ستانکزئی نے لڑکیوں کی تعلیم پر عائد پابندی کو ان کے ساتھ ناانصافی قرار دیتے ہوئے اس کے خاتمے کا مطالبہ کردیا۔

    شیر محمد عباس نے سوال اٹھایا کہ کیا فیصلے کے روز ہم سب ایک ساتھ نہیں کھڑے ہوں گے؟ جہاں ہم سب بے بس ہوں گے، ہم نے لڑکیوں کو ان کے تمام حقوق سے محروم کردیا ہے، ان کے پاس کوئی وراثتی حق نہیں اور ان کے شوہروں سے متعلق بھی ان کے پاس کوئی حق نہیں ہے، یہ زبردستی کی شادیوں پر بھی قربانی دیتی ہیں۔

    نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ لڑکیوں کو تعلیم حاصل کرنے کی بھی اجازت نہیں ہے، وہ مساجد نہیں جاسکتیں، ان پر سکولوں اور یونیورسٹیز کے دروازے بند ہیں حتیٰ کہ ان کو مذہبی سکولوں تک بھی رسائی حاصل نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ لڑکیوں پر تعلیم کے دروازے بند کرنے کی کوئی وضاحت موجود نہیں لہٰذا ریاست کے رہنما لڑکیوں پر تعلیم کے دروازے کھولیں، اس کے لیے کوئی بھی قابل قبول جواز موجود نہیں ہے اور نہ کبھی ہوگا ۔

    شیر محمد عباس کا کہنا تھا کہ نبی کریم علیہ السلام  کے وقت میں خواتین اور مردوں دونوں کے لیے علم کے دروازے کھلے تھے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleکرم آپریشن کے متاثرین کیلئے ہنگو میں عارضی کیمپ قائم کرنے کا فیصلہ
    Next Article خیبر پختونخواہ کے ضم اضلاع میں 12000 سے زائد اساتذہ بھرتی کیے جائیں گے۔ وزیر تعلیم فیصل ترکئی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    آپریشن بنیان مرصوص قومی دفاع، عسکری مہارت اور قومی یکجہتی کی شاندار مثال ہے، سپیکر قومی اسمبلی

    مئی 9, 2026

    معرکہ حق: جی ایچ کیو راولپنڈی میں کل صبح پروقار تقریب منعقد ہو گی

    مئی 9, 2026

    وزیراعظم شہباز شریف 23 سے 25 مئی تک چین کا دورہ کریں گے

    مئی 9, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات اگلے ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہونے کا امکان

    مئی 9, 2026

    آپریشن بنیان مرصوص قومی دفاع، عسکری مہارت اور قومی یکجہتی کی شاندار مثال ہے، سپیکر قومی اسمبلی

    مئی 9, 2026

    معرکہ حق: جی ایچ کیو راولپنڈی میں کل صبح پروقار تقریب منعقد ہو گی

    مئی 9, 2026

    وزیراعظم شہباز شریف 23 سے 25 مئی تک چین کا دورہ کریں گے

    مئی 9, 2026

    ایران امریکہ مذاکرات اگلے ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہونے کا امکان

    مئی 9, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.