Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, جنوری 29, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • سینئر سیاستدان غلام احمد بلور کی پارلیمانی سیاست سے کنارہ کشی، حکومتوں اور اسٹیبلشمنٹ پر تنقید
    • عمران خان کی پمز ہسپتال منتقلی، آنکھوں کا معائنہ، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل
    • بنوں: ڈومیل میں پولیس و سیکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن
    • وادی تیراہ میں کوئی فوجی آپریشن نہیں، صرف نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائیاں جاری ہیں: طلال چودھری
    • کوہستان اسکینڈل: نیب کی یکمشت 4 ارب 5 کروڑ روپے کی ریکوری قومی خزانے میں جمع
    • سوات: تعلیمی اداروں کیلئے تھریٹ الرٹ جاری، سکیورٹی انتظامات مزید مؤثر بنانے کیلئے رابطہ تیز
    • ایران کے ساتھ کشیدگی، امریکی بحری بیڑا مشرقِ وسطیٰ پہنچ گیا
    • ملکی بحران اور حکومتی شاہ خرچیاں
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » طالبان سے مذاکرات کا فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔ بیرسٹر سیف
    بلاگ

    طالبان سے مذاکرات کا فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔ بیرسٹر سیف

    مارچ 13, 2024Updated:نومبر 11, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف اللہ نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کرنے ہیں یا نہیں اس بات کا فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔ وہ خیبرنیوز کے پروگرام کراس  ٹاک میں میزبان سید وقاص شاہ سے بات چیت کر رہے تھے۔  بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے،  الیکشن میں دھاندلی نہیں بلکہ فراڈ کیا گیا ہے، اتحادی جماعتوں کے آپس میں اختلافات رہیں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کے حقوق کیلئے وفاقی حکومت سے ورکنگ ریلیشن رکھیں گے اور سی سی آئی سمیت تمام فورمز پر شرکت کو یقینی بنائیں گے۔ ہم اپنے حقوق حاصل کرنے کیلئے ہر فورم کا استعمال کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کیخلاف بہت پروپیکنڈا کیا گیا لیکن ان کے تمام دعوے غلط ثابت ہوگئے ہیں۔ ماضی کی طرح ان کی سازشیں ہمیشہ ناکام رہیں گے۔  پی ٹی آئی کے سینکڑوں خواتین پچھلے کئی مہینوں سے جیلوں میں ہیں لیکن ان ناانصافیوں پر ہماری عدالتیں بھی خاموش ہیں۔ بیرسٹر سیف نے  کہا کہ صوبائی حکومت کا انتقامی کارروائی کا کوئی ارادہ نہیں۔ وزیر اعلیٰ نے واضح کیا ہے کہ انتقامی کارروائی نہیں قانونی کارروائی ہوگی۔

    محسن نقوی کو وزیر داخلہ بنانے اور انورالحق کاکڑ کو بھی اہم عہدہ دینے کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں گورنمنٹ سیٹ اپ میں رکھنے سے اتحادی جماعتوں کو یہ پیغام دیا جارہاہے کہ آپ لوگوں کی یہی حیثیت ہے۔ انہوں نے خیال ظاہر کیا کہ پی پی پی  انورالحق کاکڑ کو کبھی بھی چئیرمین سینیٹ قبول نہیں کرے گی بلکہ پی پی پی یوسف رضا گیلانی کو چیئر مین سینیٹ بنانا چاہتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ صحت کارڈ کے استعمال کو شفاف بنایا جائیگا۔ وہ ہسپتال جہاں پر صحت کارڈ کا استعمال ممکنہ طور پر غلط ہوا ہے انہیں لسٹ سے نکالی دیا گیا ہے۔ پشاور میں دھاندلی میں ملوث اہلکاروں کیخلاف قانونی کارروائی ہوگی۔الیکشن کمیشن مکمل طور پر الیکشن فراڈ میں ملوث تھا الیکشن کمیشن سے انصاف کی امید بلکل بھی نہیں۔ اسٹیبلمشمنٹ سے ہمارا کوئی مسئلہ نہیں، فوج ہماری اپنی فوج ہے۔

    خیبر پختونخوا کابینہ عمران خان نے فائنل کی ہے، علی امین گنڈاپور نے جن افراد کو کابینہ میں شامل کیا ہے انہیں عمران خان کی رضامندی حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پر تنقید کے بجائے مخالف سیاسی جماعتیں اپنی اپنی پارٹیوں میں رائج نظام اور اقربا پروری کو دیکھیں۔

    بیرسٹر سیف نے پروگرام میں مزید کہا کہ اگر طالبان سے مذاکرات کرنا ہوئے تو اس کا فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔ یہ صوبائی حکومت کا مینڈیٹ نہیں کہ خود مذاکرات کرے۔ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے صوبائی حکومت پولیس کو مزید مظبوط کرے گی۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleوزیراعظم شہباز شریف وزرا کے ہمراہ چارسدہ میں اسفندیار ولی خان کے گھر پہنچ گئے
    Next Article لکی مروت:پولیس حراست میں زین اللہ کے قتل کیخلاف عوام کااحتجاج
    Web Desk

    Related Posts

    ملکی بحران اور حکومتی شاہ خرچیاں

    جنوری 27, 2026

    بنوں میں عسکریت پسندوں کے ٹیکنالوجی سے لیس حملے

    جنوری 27, 2026

    جنوری 26, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    سینئر سیاستدان غلام احمد بلور کی پارلیمانی سیاست سے کنارہ کشی، حکومتوں اور اسٹیبلشمنٹ پر تنقید

    جنوری 29, 2026

    عمران خان کی پمز ہسپتال منتقلی، آنکھوں کا معائنہ، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل

    جنوری 29, 2026

    بنوں: ڈومیل میں پولیس و سیکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن

    جنوری 29, 2026

    وادی تیراہ میں کوئی فوجی آپریشن نہیں، صرف نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائیاں جاری ہیں: طلال چودھری

    جنوری 28, 2026

    کوہستان اسکینڈل: نیب کی یکمشت 4 ارب 5 کروڑ روپے کی ریکوری قومی خزانے میں جمع

    جنوری 28, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.