Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, اپریل 7, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • ایران کو صرف ایک رات میں ختم کرسکتے ہیں اور وہ منگل کی رات ہوسکتی ہے،امریکی صدر کی نئی دھمکی
    • پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز نے راولپنڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی
    • پاکستان کی سفارتی کاوشیں، امریکہ-ایران تنازعے کے حل کی جانب بڑی پیش رفت: ’’اسلام آباد معاہدہ‘‘ کی تجویز پر غور
    • ایران اور امریکہ کو جنگ بندی کیلئے جامع منصوبہ ’اسلام آباد اکارڈ‘ موصول ہو گیا: برطانوی میڈیا
    • طورخم بارڈر بندش: افغانستان میں زیر تعلیم پاکستانی طلبہ کو واپسی میں مشکلات
    • بلوچستان کے وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردی کے روابط کے ثبوت پیش کر دیے
    • پی ایس ایل11، ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹ سے شکست دیدی
    • شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے دہشت گردوں کا ایک اور حملہ ناکام، 37 دہشتگرد ہلاک، 81 زخمی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » بلیو اکانومی پاکستان کیلئے ترقی کے نئے دروازے کھول سکتی ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
    فیچرڈ

    بلیو اکانومی پاکستان کیلئے ترقی کے نئے دروازے کھول سکتی ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

    نومبر 4, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Blue economy can open new doors of development for Pakistan, says Finance Minister Muhammad Aurangzeb
    حکومت پالیسی کے تسلسل، سرمایہ کاری کے فروغ اور پائیدار بحری ترقی کے لیے پرعزم ہے، تقریب سے خطاب
    Share
    Facebook Twitter Email

    وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی بلیو اکانومی ملک کی اقتصادی ترقی کے لیے ایک گیم چینجر ثابت ہو سکتی ہے اور یہ ترقی کے نئے دروازے کھول سکتی ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ حالیہ سٹاف لیول معاہدہ حکومت کی پالیسیوں پر عالمی اداروں کے اعتماد کی علامت ہے ۔

    اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت پالیسی کے تسلسل، سرمایہ کاری کے فروغ اور پائیدار بحری ترقی کے لیے پرعزم ہے تاکہ اس شعبے کو سال 2047 تک 100 ارب ڈالر کی معیشت میں تبدیل کیا جا سکے ۔

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ ڈھائی برسوں میں پاکستان نے معیشت کے استحکام کی سمت نمایاں پیش رفت کی ہے۔ زرمبادلہ کے ذخائر ساڑھے 14 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں، افراطِ زر سنگل ڈیجٹ میں آ چکی ہے اور روپے کی قدر مستحکم ہے ۔

    وزیر خزانہ نے کہا کہ پالیسی ریٹ میں کمی اور عالمی ریٹنگ ایجنسیوں کی جانب سے پاکستان کی معیشت کو مستحکم قرار دینا بین الاقوامی اعتماد کا مظہر ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ حالیہ سٹاف لیول معاہدہ حکومت کی پالیسیوں پر عالمی اداروں کے اعتماد کی علامت ہے ۔

    محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان اب ایک ایسے مرحلے پر ہے جہاں روایتی اتحادی ممالک چین، امریکا، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات کو تجارتی و سرمایہ کاری کے شعبے میں عملی تعاون میں بدلا جا سکتا ہے ۔

    انہوں نے بتایا کہ فی الحال سمندری معیشت کا ملکی جی ڈی پی میں حصہ محض 0.4 تا 0.5 فیصد یا تقریباً ایک ارب ڈالر ہے مگر اس میں بے پناہ امکانات پوشیدہ ہیں، 2047 تک اسے 100 ارب ڈالر کے شعبے میں تبدیل کرنے کا ہدف حقیقت پسندانہ اور قابلِ حصول ہے ۔

    محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت ماہی گیری اور آبی زراعت کے شعبے میں ویلیو ایڈڈ پراسیسنگ، کولڈ چین انفرا اسٹرکچر اور عالمی معیار کی حفظانِ صحت کی شرائط کو فروغ دے رہی ہے تاکہ سمندری خوراک کی برآمدات موجودہ 50 کروڑ ڈالر سے بڑھا کر اگلے چند برسوں میں 2 ارب ڈالر تک پہنچائی جا سکیں ۔

    وزیر خزانہ نے یقین دلایا کہ حکومت پالیسی کے تسلسل کو یقینی بنائے گی تاکہ طویل مدتی منصوبے تسلسل سے آگے بڑھیں ۔

    وزیرِ خزانہ نے کراچی، قاسم اور گوادر بندرگاہوں کی جدید خطوط پر اَپ گریڈیشن، ڈیجیٹلائزیشن، قابلِ تجدید توانائی کے منصوبے جیسے ٹائیڈل اور آف شور ونڈ انرجی، اور "بلو بانڈز” کے اجرا جیسے جدید مالیاتی ذرائع پر بھی زور دیا ۔

    میری ٹائم بایوٹیکنالوجی اور علاقائی تعاون پاکستان کی پائیدار اقتصادی ترقی میں مرکزی کردار ادا کر سکتے ہیں۔ بلیو اکانومی، مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل انفرا اسٹرکچر اور معدنیات جیسے ابھرتے ہوئے شعبوں کی طرح پاکستان کی ترقی کا نیا محرک بن سکتی ہے ۔

    بلیو اکانومی ملک کی اقتصادی ترقی کے لیے ایک گیم چینجر ثابت ہو سکتی ہے پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس پاکستان نے معیشت کے استحکام کی سمت نمایاں پیش رفت کی ہے حکومت پالیسی کے تسلسل کو یقینی بنائے گی
    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleسپریم کورٹ کی کینٹین میں گیس سلنڈر پھٹنے سے زوردار دھماکہ، 4 افراد زخمی
    Next Article غربت کا خاتمہ اور سب کیلئے باعزت روزگار کی فراہمی وقت کی ضرورت ہے، صدر آصف علی زرداری
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    ایران کو صرف ایک رات میں ختم کرسکتے ہیں اور وہ منگل کی رات ہوسکتی ہے،امریکی صدر کی نئی دھمکی

    اپریل 6, 2026

    ایران اور امریکہ کو جنگ بندی کیلئے جامع منصوبہ ’اسلام آباد اکارڈ‘ موصول ہو گیا: برطانوی میڈیا

    اپریل 6, 2026

    طورخم بارڈر بندش: افغانستان میں زیر تعلیم پاکستانی طلبہ کو واپسی میں مشکلات

    اپریل 6, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    ایران کو صرف ایک رات میں ختم کرسکتے ہیں اور وہ منگل کی رات ہوسکتی ہے،امریکی صدر کی نئی دھمکی

    اپریل 6, 2026

    پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز نے راولپنڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

    اپریل 6, 2026

    پاکستان کی سفارتی کاوشیں، امریکہ-ایران تنازعے کے حل کی جانب بڑی پیش رفت: ’’اسلام آباد معاہدہ‘‘ کی تجویز پر غور

    اپریل 6, 2026

    ایران اور امریکہ کو جنگ بندی کیلئے جامع منصوبہ ’اسلام آباد اکارڈ‘ موصول ہو گیا: برطانوی میڈیا

    اپریل 6, 2026

    طورخم بارڈر بندش: افغانستان میں زیر تعلیم پاکستانی طلبہ کو واپسی میں مشکلات

    اپریل 6, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.